کل سندھ بھر میں سے آنے والی ریلیاں تبت سینٹرپر آپس میں اسطرح ملیں گی جس طرح دریا سے سمندر ملتے ہیں ، حیدر عباس رضوی
شر پسند عناصر ہمارے راستے کو روکنے ہر ممکن کوشش کریں گے ہمیں اپنے صفوں میں ہر صورت اتحاد بر قرار رکھنا ہے، حیدر عباس رضوی
قائد تحریک کے خلاف بین الاقوامی سطح پر سازشیں او رجبر کا مظاہر ہ کیاجارہا ہے لیکن ہر عمل کا رد عمل ہو تاہے، روف صدیقی، ریحان ہاشمی
کل 25مئی کوقائد تحریک سے اظہار یکجہتی کیلئے ہونے والی ریلی میں عوام بہت بڑی تعداد میں شرکت کریں گے
ایم کیوایم کے زیر اہتمام فائیو اسٹار چورنگی نارتھ ناظم آباد سے نکالی جانے والی عوامی ریلی شرکاء سے خطاب
کراچی۔۔۔24مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن حیدر عباس رضوی نے کہاکہ کل سندھ بھر میں سے آنے والی ریلیاں تبت سینٹر پر آپس میں اسطرح ملیں گی جس طرح دریا سے سمندر ملتے ہیں ،25مئی کو قائد کے جانثار اور وفادار کارکنان اورعوام صرف اور صرف اپنے قائد سے اپنی محبت اوروفادار ی کے اظہار کیلئے اپنی غیر مشروط محبت اور عقیدت کے اظہار کے لئے نکلیں گے ۔ یہ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایم کیوایم کے زیر اہتمام فائیو اسٹار چورنگی نارتھ ناظم آباد سے نکالی جانے والی عوامی ریلی شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ ریلی میں ایم کیوایم کے ذمہ دارا، کارکنان، حق پرست بزرگوں ، معصوم بچوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ارکان کنور خالدیونس، واسع جلیل، اسلم آفریدی، امین الحق، افتخار اکبر رندھاوا،حق پرست ارکان اسمبلی جمال احمد، افتخار عالم، وسیم قریشی بھی موجود تھے۔ ریلی کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں قائد تحریک سے اپنی عقیدت کے اظہار اور یکجہتی کیلئے جناب الطاف حسین کی قد آور تصاویراُٹھا رکھی تھیں، حیدررضوی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قائدنے 30سالوں سے اپنی خوشیاں ، اپنی خواہشیں ہمارے لئے قربان کیں، آج ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم اپنے اتحادثابت کریں کہ قائد تحریک سے ہم کس قدر محبت کر تے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مگر ایک بات ذہن میں رکھنی ہے بہت سی قوتیں یہ چاہتی ہیں کہ ہم قائد سے اپنی چاہت کا اظہار نہ کر سکیں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ہر صورت میں اپنے صفوں میں اتحاد بر قرار رکھنا ہے کیوں کہ شر پسند عناصر ہمارے راستے کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے کوئی کتنا بھی برا کہے لیکن صرف قائد تحریک کے لئے ہمیں وہاں سے سر جھکا کر گزر جانا ہے ۔ریلی کے شرکاء سے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے حق پرست صوبائی وزیر روف صدیقی، ، رکن قومی اسمبلی ریحان ہاشمی نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف بین الاقوامی سطح پرجو سازشیں او رجبر کا مظاہر ہ کیاجارہا ہے اسکے باعث خراب ہونے ماحول سے ہمیں ہر صورت ملک کو بچانا ہے کیونکہ ہر عمل کا رد عمل ہو تا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کل 25مئی کو قائد تحریک سے اظہار یکجہتی کیلئے عوام بڑی تعداد میں ریلی شرکت کریں گے کیونکہ الطاف حسین ملک کے واحد لیڈر ہے جن سے عوام والہانہ محبت ،عقیدت رکھتے ہیں اور کڑوروں دعائیں ہر وقت ان کے ساتھ ہو تی ہیں اور کل لاکھوں عوام الطاف حسین سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کر نے کیلئے تبت سینٹر پر جمع ہونگے۔ انہوں نے کہاکہآج فائیو اسٹار چورنگی پر عوام کی اتنی بڑی تعداد اس بات کی غماز ہے کہ اہلیان کراچی جناب الطاف حسین کے ساتھ کل بھی تھے ، آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے اور کسی بھی سطح پرقائد تحریک کے ساتھ ہونیو الی نا انصافی اور جبر کو برداشت نہیں کریں گے اور ہر ظلم کے خلاف قائد تحریک کی آواز سے آواز ملاتے رہیں گے ۔