Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دنیا کی کوئی طاقت الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والوں کو ان سے جدا نہیں کر سکتی،رکن رابطہ کمیٹی، یوسف شاہوانی


دنیا کی کوئی طاقت الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والوں کو ان سے جدا نہیں کر سکتی،رکن رابطہ کمیٹی، یوسف شاہوانی
 Posted on: 5/24/2014
دنیا کی کوئی طاقت الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والوں کو ان سے جدا نہیں کر سکتی،رکن رابطہ کمیٹی، یوسف شاہوانی
عوام25مئی کو اظہار یکجہتی ریلی میں اپنے دوست احباب، اہل خانہ اور اہل علاقہ کے ہمرا ہ بھر پور تعداد میں شرکت کر یں
عوام اپنے عزم اور اتحاد سے جناب الطاف حسین کے خلاف تمام تر سازشوں کو ناکام بنا دیں ، فرخ اعظم
ایم کیو ایم ،کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں عوامی اجتماعات سے مقررین کی گفتگو 
کراچی ۔۔۔ 24مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لیے25مئی کو تبت سینٹر پر نکالی جانے والی ریلی کے سلسلے میں ایم کیو ایم کی کراچی مضا فاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے زیر اہتمام عوامی رابطہ مہم میں کراچی کے علاقوں بابابھٹ شاہ جزیرہ آئی لینڈ ، بلاول شاہ نورانی گوٹھ ، خداکی بستی،گڈاپ ،عیسی ولیج ، گولیماراور شاہ خالد کالونی بفر زو ن میں عوامی اجتماعات منعقد کئے گئے ۔اس موقع پر شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے کہا کہ جناب الطا ف حسین نے ملک کی مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو انکے حقو ق کے لیے آواز بلند کرنے کی ہمت دی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج کراچی کی مضا فاتی آبادیوں کے مظلوم و محروم عوام ایم کیو ایم کے پرچم تلے بڑی تعداد میں جمع ہو رہے ہیں اور جاگیر دارو ں ، وڈیروں کے خلاف آوا زبلند کر کے پاکستان کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔ مختلف مقامات پر منعقد ہونے والے عوامی اجتماعات میں حق پرست ارکان اسمبلی جمال احمد،عبداللہ شیخ ،سفیان یوسف، ایم کیو ایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ، اراکین کے ۔ایم۔او۔سی بھی انکے ہمراہ تھے ۔رابطہ کمیٹی رکن یوسف شاہوانی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 25مئی کو جناب الطاف حسین سے اظہاریکجہتی کے لیے نکالی جانے والی ریلی میں اپنے دوست احباب، اہل خانہ اور اہل علاقہ کے ہمرا ہ بھر پور تعداد میں شرکت کرکے سازشی عناصر کو بتا دیں کہ دنیا کی کوئی طاقت الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والوں کو ان سے جدا نہیں کر سکتی ۔اس موقع پر کراچی کی مضا فاتی بستیوں کے علاقہ معززین، خواتین ، بچے ، بزرگ ، ایم کیو ایم مضافاتی کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد نے عوامی اجتما عات میں شرکت کی اور 25مئی کی ریلی میں بھر پور عزم کے ساتھ شریک ہونے کی یقین دہانی کرائی ۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے کے ایم او سی کے انچارج فرخ اعظم نے کہا کہ ملک میں جب مظلوموں کے خلاف کوئی سازش ہوئی ہے اس وقت جناب الطاف حسین نے مظلوم و محروم عوام کا بھر پور ساتھ دیا ہے اور اپنے کارکنان کو بھی ہمیشہ خدمت خلق کا در س دیاہے یہی وجہ ہے کہ ماضی کی طرح ایک مرتبہ پھرملکی و بین الاقوامی قوتیں یکجا ہوکر جناب الطاف حسین کے خلاف بر سر پیکار ہو گئی ہیں لہٰذ ا الطاف حسین کے چاہنے والے اپنے عزم اور اتحاد سے کروڑوں عوام کے ہر دل عزیز قائد کے خلاف تمام تر سازشوں کو ناکام بنا دیں ۔عوامی اجتماعات سے حق پرست ارکان اسمبلی اور کراچی مضا فاتی کمیٹی کے دیگر ذمہ داران نے بھی گفتگو کی اور عوام کو جناب الطاف حسین کے خلاف ہونے والے عالمی سازشوں کے محرکات سے آگہی فراہم کی۔

12/21/2024 7:26:35 PM