Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک کے با ضمیر پختون الطاف حسین کے خلاف سازشیں کسی قیمت برداشت نہیں کریں گے، گلفراز خان خٹک


ملک کے با ضمیر پختون الطاف حسین کے خلاف سازشیں کسی قیمت برداشت نہیں کریں گے، گلفراز خان خٹک
 Posted on: 5/24/2014
ملک کے با ضمیر پختون الطاف حسین کے خلاف سازشیں کسی قیمت برداشت نہیں کریں گے، گلفراز خان خٹک
پختون عوام 25مئی کو تبت سینٹر پر یکجہتی ریلی میں بڑی تعداد میں شرکت کریں ، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی اپیل
الطاف حسین نے غریب متوسط طبقے کے تعلیم یافتہ افراد کو ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیجا ہے، سلمان مجاہدبلوچ 
ایم کیو ایم پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے تحت کیماڑی میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے رابطہ کمیٹی رکن کا خطاب 
کراچی ۔۔۔24مئی2014ء
مختلف سیاسی ،سماجی اور فلاحی شخصیات نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے فکر و فلسفے ، نظریے اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ایم کیو ایم کی عملی جدو جہد سے متاثر ہوکر باقا عدہ طور پر ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔ ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلا ن انھوں نے گزشتہ روز پختون آرگنائزنگ کمیٹی زیر اہتمام کراچی میں کیماڑی کے علاقے سکندر آباد جدون چوک کے پختون عمائدین اور دیگر سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی سماجی شخصیات کی کارنر میٹنگ کے موقع پر کیا اور 25مئی کو تبت سینٹر پر اظہار یکجہتی ریلی میں شریک ہونے کا یقین دلایا۔ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی ، پاکستان تحریک انصا ف سمیت مختلف سماجی و فلاحی تنظیموں کے عہدیدارا ن شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگ میں حق پرست رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ، پختون آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج محمد حنیف اتمان خیل اور پی او سی کے مرکزی ذمہ داران ، علاقہ معززین اور پختون عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کی حق پرست پختون عوام جناب الطاف حسین کے نظریے کی سچائی کا ادراک کر کے ایم کیوایم کے پرچم تلے متحد ہو چکی ہے اور آج کی میٹنگ میں پختونوں کی اتنی بڑی تعداد میں شرکت ا س بات کا کھلا ثبوت ہے ۔ انھوں نے کہا کہ با ضمیر پختون اپنے قائد الطاف حسین کے خلاف سر منفی عمل کی مخالفت کرتے ہیں اور جناب الطاف حسین کے خلاف ملکی یا بین الاقوامی سازش کسی قیمت برداشت نہیں کریں گے ۔انھوں نے کہاکہ پختون عوام 25مئی کو تبت سینٹر پر جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقد ہونے والی ریلی میں بڑی تعداد میں شرکت کرکے ثابت کردیں کہ پختون عوام بھی اپنے قائد سے محبت میں کسی سے پیچھے نہیں اور الطا ف حسین کے خلاف ہونے والی سازشوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہے ۔ سلمان مجاہد بلوچ نے علاقے کے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین نے غریب متوسط طبقے کے تعلیم یافتہ افراد کو ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیجا ہے اور انھیں سیاست برائے خدمت کا درس دیا ہے ،ایم کیو ایم کے تمام منتخب ارکان اسمبلی عوام کی خدمت کو انسانیت کی خدمت سمجھتے ہیں ، حق پرست رکن قومی اسمبلی نے کیماڑی ٹاؤن کے عوام کو انکے بنیادی مسائل کے جلد حل کا یقین دلایا ۔



9/29/2024 4:16:58 AM