Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سکھوں کی مقدس کتاب کی بیحرمتی کے واقعات قابل مذمت ہیں۔ الطاف حسین


سکھوں کی مقدس کتاب کی بیحرمتی کے واقعات قابل مذمت ہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 5/23/2014
سکھوں کی مقدس کتاب کی بیحرمتی کے واقعات قابل مذمت ہیں۔ الطاف حسین
سکھ برادری کی شکایات کا ازالہ کیا جائے، مقدس کتاب کی بیحرمتی کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے، وزیر اعظم نوازشریف اور وفاقی کابینہ سے قائدتحریک الطاف حسین کا مطالبہ
مقدس کتاب کی بیحرمتی کے واقعات پر سکھ برادری کو جو صدمہ پہنچا ہے میں اس دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ الطاف حسین
تمام مذہبی اقلیتوں کی جان و مال کے ساتھ ساتھ ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے
آئین جس طرح مسلمانوں کی مقدس کتابوں کے احترام کا درس دیتاہے اسی طرح مذہبی اقلیتوں کی مقدس کتابوں کا بھی احترام کرتا ہے
نائن زیرو پر ایم کیوایم کے منارٹی ونگ کے سکھ، عیسائی، ہندو اور دیگر مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان سے گفتگو
لندن۔۔۔23 مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے سکھوں کی مقدس کتاب کی بیحرمتی کے واقعات کی شدیدمذمت کی ہے اور وزیراعظم نوازشریف اوروفاقی کابینہ سے مطالبہ کیاہے کہ ہنگامی اجلاس کرکے سکھ برادری کی شکایات کاازالہ کیاجائے ، اوران کی مقدس کتاب کی بیحرمتی کرنے والوں کوقرارواقعی سزادی جائے ۔ انہوں نے یہ بات ایم کیوایم کے مرکزنائن زیروپر ایم کیوایم کے منارٹی ونگ کے ارکان سے فون پرگفتگوکرتے ہوئے کہی جن میں سکھ، عیسائی ،ہندو اوردیگرمذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان شامل تھے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ مقدس کتاب کی بیحرمتی کے واقعات پر سکھ برادری کوجوصدمہ پہنچاہے میں اس دکھ میں برابرکاشریک ہوں۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی مذہب کی مقدس کتابوں ،شخصیات ،مقامات اورعبادت گاہوں کی بیحرمتی کرنے والا خواہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتاہووہ اسی سزاکامستحق ہے جوسزا کسی غیرمسلم کیلئے اسلام کی مقدس کتابوں،مقدس مقامات اورعبادت گاہوں اورمقدس ہستیوں کی بیحرمتی کرنے والے کیلئے مقررہے۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان میں آبادتمام مذہبی اقلیتوں کوبرابرکاپاکستانی سمجھتی ہے اوران کے تمام حقوق کوتسلیم کرتی ہے ، ایم کیوایم سمجھتی ہے کہ پاکستان میں آبادتمام مذہبی اقلیتوں کی جان ومال کے ساتھ ساتھ ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کاآئین تمام مذاہب کے ماننے والوں کو ان کے مذہبی عقائدکے مطابق عبادت کرنے کی آزادی اوراپنے مذہب کی تبلیغ کرنے کا حق دیتاہے۔ آئین جس طرح مسلمانوں کی مقدس کتابوں کے احترام کادرس دیتاہے اسی طرح مذہبی اقلیتوں کی مقدس کتابوں کابھی احترام کرتاہے لہٰذ ا وزیراعظم نوازشریف کوچاہیے کہ وفاقی کابینہ کاہنگامی اجلاس منعقد کرکے سکھوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اورانہیں کیفرکردار تک پہنچایاجائے۔جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے اقلیتی ونگ کے ارکان سے کہاکہ وہ سکھ برادری کے تمام افراد تک میراپیغام پہنچائیں کہ ان کی مقدس کتاب کی بیحرمتی کے واقعہ پر میں ان کے دکھ اورغم میں برابر کاشریک ہوں۔ 

9/29/2024 4:19:14 AM