پاکستان کی حق پرست خواتین 25مئی کو تبت سینٹر کراچی میں اظہار یکجہتی ریلی میں بھر پور تعداد میں شرکت کریں ،ایم کیو ایم شعبہ خواتین
الطاف حسین نے ملک بھر میں خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور انکے حقوق سلب کئے جانے کے خلا ف آواز بلند کی ہے ، کشور زہرہ
کراچی ۔۔۔۔23مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ خواتین کی انچارج کشور زہرہ نے پاکستان بھر کی خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ 25مئی کو جناب الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لئے تبت سینٹر کراچی میں ایم کیوا یم کے تحت نکالی جانے والی ریلی میں بھر پور تعداد میں شرکت کریں۔کشور زہرہ نے کہاکہ الطاف حسین ملک کے واحد سیاسی رہنما ہیں جو خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں اور انکے حقوق سلب کئے جانے کے خلا ف آواز بلند کرتے رہے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ شروع دن سے خواتین ایم کیوایم کی جدوجہدکاحصہ رہی ہے اورآج بھی ایم کیوایم کا خواتین ونگ ملک کی دیگر جماعتوں سے زیادہ فعال اور خواتین کے حقوق کے لیے موثر اندا ز میں کا م کر رہا ہے ۔ انھوں نے ملک بھر میں ظلم کا شکار خواتین سے کہا کہ وقت آچکا ہے کہ اب وہ ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم پر متحدہوکر اپنے حقوق کے حصول کی جدو جہد کا حصہ بنیں اور 25مئی کی اظہار یکجہتی ریلی میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت کرکے حق پرستی کا ثبوت دیں اور دنیا پر واضح کر دیں کے جناب الطاف حسین کی جانثار بہنیں انکے خلاف کسی ملکی یا بین الاقوامی سازش برداشت نہیں کریں گی۔