Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں گرومندر کے علاقے میں بم دھماکہ شدت پسند دہشت گرد عناصر کی دہشت گردیوں کا تسلسل ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ


 Posted on: 5/21/2014
کراچی میں گرومندر کے علاقے میں بم دھماکہ شدت پسند دہشت گرد عناصر کی دہشت گردیوں کا تسلسل ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں نے کراچی میں پولیس اور رینجرز کی چوکیوں، تھانوں، ہیڈ کوارٹر اور حساس علاقوں میں بم دھماکوں کی شکل میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے
ان دہشت گردوں کے خلاف سخت اقدام کیا جائے اور شہریوں کو ان سے تحفظ فراہم کیا جائے۔ رابطہ کمیٹی
عوام اپنے اپنے علاقوں میں ویجیلنس کمیٹیاں تشکیل دیں، دہشت گردوں پر نظر رکھیں اور دہشت گردی کی روک تھام کیلئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں
کراچی۔۔۔21 مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں گرومندرکے علاقے میں بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے شدت پسند دہشت گرد عناصر کی جانب سے شہرمیں جاری دہشت گردیوں کاتسلسل قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکستان کے خلاف سرگرم کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں نے پولیس اوررینجرزکی چوکیوں، تھانوں، ہیڈکوارٹر اور حساس علاقوں میں بم دھماکوں کی شکل میں کراچی میں دہشت گردی کابازارگرم کررکھاہے،ایک ہی دن میں کراچی میں ہونے والے دوبم دھماکے دہشت گردوں کی تسلسل کے ساتھ کی جانے والی کارروائیوں کامنہ بولتاثبوت ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے حکومت اورقانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیاکہ ان دہشت گردوں کے خلاف سخت اقدام کیاجائے اورشہریوں کو ان سے تحفظ فراہم کیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ویجیلنس کمیٹیاں تشکیل دیں ،دہشت گردوں پر نظررکھیں اور دہشت گردی کی روک تھام کیلئے پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپورتعاون کریں۔ 

9/29/2024 4:17:05 AM