معروف عالم دین مفتی منیب الرحمن کے صاحبزادے ضیاء الرحمن کی نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کے وفدکی شرکت
وفدنے مفتی منیب الرحمن سے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے تعزیت کااظہاراورمرحوم کی مغفرت اوردرجات کے لئے دعاکی
کراچی:۔۔۔21مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالحسیب کے ہمراہ ایم کیوایم کے نمائندہ وفدنے معروف عالم دین مفتی منیب الرحمن کے صاحبزادے ضیاء الرحمن مرحوم کی نمازجنازہ اور تدفین میں شرکت کی اورمفتی منیب الرحمن سمیت تمام سوگواران کے صبرجمیل کے لئے دعائیں کیں ۔ضیاء الرحوحمن مرحوم کی نمازجنازہ بعدنمازعصر ٹی گراؤنڈفیڈرل بی ایریابلاک14میں اداکی گئی اورتدفین سخی حسن قبرستان میں عمل آئی۔ اس موقع پروفدنے مفتی منیب الرحمن سے ملاقات کرکے قائدتحریک الطاف حسین کی جانب سے ان کے بیٹے کے انتقال پردلی رنج وغم کااظہارکیااورمرحوم کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ایم کیوایم کے وفدمیں حق پرست اراکین اسمبلی مزمل قریشی،خالدبن ولایت،ارتضی فاروقی،علماء کمیٹی کے انچارج جاویداحمد،متحدہ بین المسلمین کے مولانااسددیو بندی ، مفتی شمیم ، ڈاکٹرجمیل راٹھورکے علاوہ دیگر ذمہ داران وکارکنان شامل تھے۔
*****