Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اقلیتی برادری جناب الطاف حسین کے پرچم تلے پاکستان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر ر ہی ہے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی


اقلیتی برادری جناب الطاف حسین کے پرچم تلے پاکستان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر ر ہی ہے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
 Posted on: 5/21/2014
اقلیتی برادری جناب الطاف حسین کے پرچم تلے پاکستان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر ر ہی ہے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی
الطاف حسین نے اقلیتی برادری کے تعلیم یافتہ افراد کو ملک کے اعلیٰ ایوانوں کی زینت بنایا ہے، پاسٹر سلیمان منظور
رافا مشن انٹر نیشنل آرگنائزیشن( سوئیڈن ) اور یونائٹیڈ منارٹی آرگنائزیشن کے وفد کی ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات

کراچی ۔۔۔ 21مئی2014ء
رافا مشن انٹر نیشنل آرگنائزیشن (سوئیڈن )اور یونائٹیڈ منارٹی آرگنائزیشن کے 25رکنی وفد کی پاسٹر سلیمان منظور کی سربراہی میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ارکان احمد سلیم صدیقی ، عبدالحسیب اور سیف یار خان سے خورشید بیگم سیکرٹریٹ عزیزآباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پروفد میں یونائٹیڈ منارٹی آرگنائزیشن کے صدر مسٹر نورس ،پاسٹر آئرن جاوید ، پاسٹر حزقی ایل ، پاسٹر منتظر گل ، پاسٹر سیمسن اقبال ، پاسٹر خادم صابر سمیت کرسچن برادی سے تعلق رکھنے والے دیگر معزز ین شامل تھے جبکہ ملاقات کے دوران ایم کیو ایم اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج منور الاسلام اور دیگر راکین بھی موجود تھے ۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان نے وفد کے شرکاء کو نائن زیرو آمد پر خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں ملک کی تمام اقلیتوں ، مذاہب ، قومیتوں او ر طبقوں سے تعلق رکھنے والے با شعور و حق پرست عوا م شامل ہیں جوقائد تحریک الطاف حسین کے پرچم تلے متحد ہو کر پاکستان کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے ہمیشہ ملک میں بسنے والی اقلیتوں کے جائز حقوق کے لیے صدا بلند کی ہے اور اقلیتی برادری کے ساتھ ہونے والی ہر نا انصافی کے خلاف سب سے پہلے آواز بلند کی ہے ۔ملاقات کے موقع پر رافا مشن انٹرنیشنل ( یونائٹیڈ ) کے چےئر مین پاسٹر سلیمان منظور نے کہا کہ اقلیتی برادی کے حقوق کیلئے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین پاکستان کے واحد سیاسی رہنما ہیں جنھوں نے نا صرف ملک میں بسنے والے مظلوم عوا م کی ترجمانی کی ہے بلکہ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ افراد کو بھی ملک کے اعلیٰ ایوانوں کی زینت بنایا ہے ،کرسچن کمیونٹی کے وفدنے اقلتیے برادی کی جانب سے جنا ب الطاف حسین کی درازئ عمر کے لیے دعائیں کیں اور انکے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔

9/29/2024 4:18:10 AM