Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کوئی بھی قانون شکن فردایم کیوایم کی صفوں میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔الطاف حسین


کوئی بھی قانون شکن فرد ایم کیوایم کی صفوں میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ الطاف حسین
 Posted on: 5/20/2014
کوئی بھی قانون شکن فرد ایم کیوایم کی صفوں میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ الطاف حسین
قانون شکن عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہ کی جائے، انکے خلاف تنظیمی نظم و ضبط کے مطابق سخت انضباطی کارروائی کی جائے
ایم کیوایم کی صفوں میں شامل کوئی بھی فرد اگر قانون شکنی کرے یا قانون ہاتھ میں لے تو اس کی کوئی حمایت یا سفارش نہ کی جائے۔ قائد تحریک الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی کو سختی سے ہدایت
اگر میرا بھائی، بہن، عزیز، رشتہ دار بھی قانون شکنی کرے تو اسکے ساتھ بھی کوئی رعایت نہ کی جائے بلکہ اس کے ساتھ بھی قانون کے تحت نمٹا جائے، میں کسی کی سفارش نہیں کروں گا۔ الطاف حسین
ایم کیوایم کے حق پرستانہ نظریہ کی خاطر ہزاروں شہیدوں نے اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا ہے، شہیدوں کا لہو ہم پر قرض ہے
قائد تحریک الطاف حسین کا ایم کیوایم کے تنظیمی شعبہ جات کے اہم اجلاس سے خطاب
اجلاس میں رابطہ کمیٹی لندن پاکستان، کراچی تنظیمی کمیٹی، پختون آرگنائزنگ کمیٹی اور دیگر شعبہ جات کے ارکان کی شرکت 
تنظیم کی صفوں میں ہر سطح پر ڈسپلن کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ رابطہ کمیٹی اور کراچی تنظیمی کمیٹی کو ہدایت 
قومی اداروں کا احترام کریں، سوشل میڈیا میں اپنے پیغامات میں کسی کے خلاف بھی ناشائستہ زبان یا الفاظ استعمال کرنے سے گریز کریں۔ قائد تحریک الطاف حسین کی سوشل میڈیا ونگ کو ہدایت
لندن۔۔۔20 مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے واضح اوردوٹوک الفا ظ میں کہاہے کہ کوئی بھی قانون شکن فردایم کیوایم کی صفوں میں برداشت نہیں کیا جائے گا اوراگریہ اطلاع ملی کہ کچھ عناصر ایم کیوایم کی صفوں میں شامل ہوکرقانون ہاتھ میں لے رہے ہیں توایسے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی اوران کے خلاف تنظیمی نظم وضبط کے مطابق سخت انضباطی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بات آج ایم کیوایم کے تنظیمی شعبہ جات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی لندن پاکستان، کراچی تنظیمی کمیٹی ،پختون آرگنائزنگ کمیٹی اوردیگرشعبہ جات کے ارکان نے شرکت کی ۔ جناب الطا ف حسین نے اس اہم اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم کیوایم حقوق سے محروم مہاجروں اوردیگرمظلوموں کے حقوق کے حصول کیلئے وجود میں آئی اوراس نے اپنے قیام کے روزاول سے ہی تحریک کے مشن ومقصد کیلئے پرامن جدوجہد کی تبلیغ کی ۔ ایم کیوایم نے اپنی صفوں میں کبھی بھی جرائم پیشہ عناصر کوبرداشت نہیں کیا، ایم کیوایم کی صفوں میں شامل جن لوگوں نے بھی قانون شکنی کی یاجن کے بارے میں بھی مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی شکایات موصول ہوئیں اورجب تحقیقات کے بعدیہ شکایات درست ثابت ہوئیں توانہیں فی الفورتحریک سے خارج کردیاگیا۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کے حق پرستانہ نظریہ کی خاطر ہزاروں شہیدوں نے اپنے لہوکانذرانہ پیش کیاہے ،شہیدوں کالہوہم پرایک قرض ہے اور شہیدوں کے اس لہو کو چند قانون شکن عناصر کی وجہ سے ضائع نہیں ہونے دیاجائے گا ۔ جناب الطا ف حسین نے رابطہ کمیٹی کوسختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کی صفوں میں شامل کوئی بھی فرداگرقانون شکنی کرے یاقانون ہاتھ میں لے تواس کی کسی بھی قیمت پر کوئی حمایت یاسفارش نہ کی جائے ۔ جناب الطا ف حسین نے کہا کہ اگرمیرا کوئی بھائی،بہن،عزیز،رشتہ دار بھی قانون شکنی کرے تو اس کے ساتھ بھی کوئی رعایت نہ کی جائے بلکہ اس کے ساتھ بھی قانون کے تحت نمٹا جائے، میں کسی کی سفارش نہیں کروں گا۔ انہوں نے رابطہ کمیٹی اورکراچی تنظیمی کمیٹی کوہدایت کی کہ تنظیم کی صفوں میں ہرسطح پر ڈسپلن کی پابندی کویقینی بنایاجائے ۔ انہو ں نے ایم کیوایم کے سوشل میڈیا ونگ کوبھی تاکیدکی کہ وہ قومی اداروں کااحترام کریں، سوشل میڈیامیں اپنے پیغامات میں شائستگی اورادب کادامن ہرقیمت پر تھامے رکھیں اورکسی کے خلاف بھی ناشائستہ زبان یاالفاظ استعمال کرنے سے گریزکریں۔ 

9/29/2024 4:21:39 AM