مفتی منیب الرحمن کے صاحبزادے ضیاء الرحمن کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان غم میں برابر کے شریک ہیں
لندن۔۔۔20مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے معروف عالم دین مفتی منیب الرحمن کے صاحبزادے ضیاء الرحمن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے مفتی منیب الرحمن سمیت مرحوم کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعاکی کہ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاکرے۔(آمین)