قائدتحریک جناب الطا ف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے متحدہ قومی موومنٹ اتوار25مئی کو تبت سینٹرپرعظیم الشان’’یکجہتی ریلی‘‘کا انعقاد کریگی
ریلی میں ایم کیوایم کے ذمہ داران،کارکنان ،مختلف مکاتب فکرعوام اورتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادشرکت کرینگے
کراچی:۔۔۔20مئی 2014ء
قائدتحریک جناب الطا ف حسین سے اظہاریکجہتی کے لئے متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام اتوار25مئی سہ 3بجے ایم اے جناح روڈتبت سینٹرپرعظیم الشان’’یکجہتی ریلی‘‘کا انعقادکیاجائے گا۔یکجہتی ریلی میں ایم کیوایم ذمہ داران،کارکنان اورمختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے حق پرست عوام قائدتحریک الطاف حسین سے بھرپور اظہاریکجہتی کا مظاہرہ کرینگے۔علاوہ ازیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے ذمہ داران ،کارکنان اورہمدردعوام سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادسے اپیل کی کہ وہ 25مئی کوتبت سینٹرپرمنعقدہ’’یکجہتی ریلی ‘‘ میں بھرپورتعدادمیں شرکت کرکے قائدتحریک سے یکجہتی کااظہارکریں۔