ایم کیوایم کے کارکنا ن طارق رضا اور اسحاق عنایت کے انتقال پر جناب الطا ف حسین کا اظہار تعزیت
لندن ۔۔19مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سوسائٹی سیکٹر کے سینئر کارکن طارق رضا اور یوسی 3فاطمہ جناح کالونی کے سابق یوسی انچارج اسحاق عنایت کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ رب العز ت مرحومین کے درجا ت بلند فرمائے ،انھیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداش کرنے کی ہمت عطا فرمائے ۔