فیڈرل بی ایریا سیکٹرکے کارکن محمد اسما عیل کی شہاد ت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن ۔۔۔18مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم فیڈرل بی ایریا سیکٹر کے کارکن محمد اسماعیل کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے شہید محمد اسماعیل کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت شہید کے درجات بلند کرے، انھیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔