لاہور میں ڈان ٹی وی کے رپورٹر عمیر علی کے انتقال پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔ 18مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لاہورمیں ڈان ٹی وی کے رپورٹر رعمیر علی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مرحوم عمیر علی کے اہل خانہ اور صحافتی برادری سے اظہارہمدردی کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند فرما کر انھیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور صحافی برادی سمیت مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے ۔