Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم راتوں رات وجودمیں نہیں آئی ، اس نے برسوں گلیوں میں جدوجہدکی ہے


ایم کیوایم راتوں رات وجودمیں نہیں آئی ، اس نے برسوں گلیوں میں جدوجہدکی ہے
 Posted on: 5/18/2014
ایم کیوایم راتوں رات وجودمیں نہیں آئی ، اس نے برسوں گلیوں میں جدوجہدکی ہے
ایم کیوایم پر کسی خاندان کی اجارہ داری نہیں، ایم کیوایم میں تنظیمی عہدوں اور الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ کے فیصلے رشتہ داری،پوزیشن اور مالی حیثیت کی بنیادپر نہیں بلکہ میرٹ کی بنیادپرکئے جاتے ہیں، رانا اشرف ایڈوکیٹ 
پاکستان 1947ء میں آزادہوگیالیکن ملک کے 98فیصد غریب ومتوسط طبقہ کے محروم عوام آج بھی غلامی اورمحکومی کی زندگی گزار رہے ہیں
ایم کیوایم نے کئی بار انتخابات میں حصہ لیا لیکن الطاف حسین یا انکے خاندان کاایک فرد بھی اسمبلی کا ممبر نہیں بنا، عمر فیروز پیرزادہ
ایم کیو ایم ضلع لاہور کے زیر اہتمام داتا گج بخش ٹاؤن میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے اظہار خیال 
لاہور ۔۔۔۔18مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکریٹری رانا اشرف ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ ایم کیوایم راتوں رات وجودمیں نہیں آئی بلکہ اس نے برسوں گلیوں میں جدوجہدکی ہے اور گلیوں میں رہنے والے غریب ومتوسط طبقہ کے نوجوانوں کواسمبلیوں میں بھیجا،آج ایم کیوایم پورے ملک کے غریب ومتوسط طبقہ کے محروم ومظلوم عوام کی آخری امیدبن چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم کیو ایم ضلع لاہور کے زیر اہتمام داتا گنج بخش ٹاؤن میں منعقدہ کارنر میٹنگ سے کیا۔ رانا اشرف ایڈوکیٹ نے کہاکہ ملک کی دیگرسیاسی ومذہبی جماعتوں میں خاندانی وموروثی نظام رائج ہے اورہرجماعت کسی نہ کسی خاندان کے حوالے سے پہچانی جاتی ہے جبکہ ایم کیوایم کاتنظیمی ڈھانچہ اور طرز سیاست تمام سیاسی جماعتوں سے مکمل طورپرمختلف ہے۔ ایم کیوایم پر کسی ایک خاندان کی اجارہ داری نہیں،وہ ملک کی واحدجماعت ہے جس میں تنظیمی عہدوں اور الیکشن کیلئے پارٹی ٹکٹ کے فیصلے رشتہ داری،پوزیشن اور مالی حیثیت کی بنیادپر نہیں بلکہ صرف اورصرف میرٹ کی بنیادپرکئے جاتے ہیں۔ایم کیوایم وہ جماعت ہے جس نے راتوں رات جنم نہیں لیابلکہ طلبہ تنظیم کی سطح سے آغازکیااور برسوں تک گلی گلی جدوجہدکی اورغریب ومتوسط طبقہ کے نوجوانوں کواسمبلیوں میں بھیجاجس کااعتراف ماضی میں بھی ہرایک نے کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم سینٹرل پنجاب کے سیکریٹری اطلاعت عمر فیروز پیرزاہ نے کہا کہ پاکستان 1947ء میں آزادہوگیالیکن ملک کے 98فیصد غریب ومتوسط طبقہ کے محروم عوام آج بھی غلامی اورمحکومی کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ بڑے بڑے جاگیرداروں، وڈیروں اوران کی اولادوں کوہی سیاست کرنے اورملک پر حکمرانی کاحق حاصل ہے۔ انہو نے کہاکہ 1987ء سے آج تک ایم کیوایم نے کئی بار انتخابات میں حصہ لیا لیکن الطاف حسین یا ا نکے کے خاندان کاایک فرد بھی اسمبلیوں کارکن نہیں بنااس لیے کہ ان کی جدوجہد اپنی ذات یا اپنے خاندان کیلئے نہیں بلکہ ملک کے محروم عوام کیلئے ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے رہنماؤں اورکارکنوں نے تحریک کے مشن ومقصدکی خاطرکٹھن مشکلات جھیلیں،قیدوبندکی صعوبتیں برداشت کیں ، قائد تحریک جناب الطاف حسین خودتین مرتبہ جیلوں میں قیدہوئے،انکے بھائی اور بھتیجے جن کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھاانہیں شہید کردیاگیا،اس جدوجہد کے دوران ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کو شہید کر دیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک اجتماعی مفادکیلئے ہوتی ہے لہٰذا ہمیں اپنی ذاتی اناکواجتماعی مفادکیلئے فناکردیناچاہیے کیونکہ اجتماعیت کی طرف آنے اوراجتماعی مفادکیلئے کام کرنے سے ہی قومیں ترقی کیاکرتی ہیں اورخوشحال ہوتی ہیں۔ اس موقع پر ایم کیو ایم ضلع لاہور کے صدر ارتضیٰ کاظمی نے داتا گج بخش ٹاؤن کی ایڈہاک کمیٹی کا بھی اعلان کیا ۔

9/29/2024 4:19:51 AM