گورنرسندھ کی دبئی یا بیرو ن ملک روانگی کی اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ترجمان ا یم کیوایم شعبہ اطلاعات
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد گورنر ہاؤس میں معمول کی کارروائی میں مصروف ہیں
کراچی۔۔۔17مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ شعبہ اطلاعات کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی دبئی یاکسی اور بیرو ن ملک روانگی کی اطلاعات میں ذرہ برابر بھی کوئی صداقت نہیں ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان گورنر ہاؤس کراچی میں معمول کی کارروائی میں مصروف ہیں اور حسب معمول اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔