رابطہ کمیٹی کے سابق رکن و سابق صوبائی وزیر شعیب احمد بخاری کے چھوٹے بھائی حمیل بخاری یٰسین آباد قبرستان میں سپرد خاک
نماز جنازہ اور تدفین میں رابطہ کمیٹی، حق پرست نمائندوں اور ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کی شرکت
کراچی:۔۔۔17،مئی2014ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سابق رکن و سابق حق پرست صوبائی وزیر شعیب احمد بخاری کے چھوٹے بھائی حمیل بخاری مرحوم کوہفتے کوبعد نماز عصر یٰسین آباد قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، مرحوم کی نمازجنازہ بعد نمازعصر قوت الاسلام مسجد لیاقت آباد نمبر9میں اداکی گئی نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن احمد سلیم صدیقی، حق پرست ارکان اسمبلی خالد بن ولایت، انور رضا، کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان، لیاقت آباد سیکٹر کمیٹی ویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران ،کارکنان،ہمدردوں اورمرحوم کے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورمرحوم کی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی اور سوگوار لواحقین کے صبرجمیل کیلئے دعاکی ۔