فی الحال کارکنوں سے خطاب کی کسی تاریخ کاتعین نہیں کیاہے ، ذمہ داران وکارکنان نائن زیروپر جمع نہ ہوں۔الطاف حسین
جب بھی کارکنوں سے خطاب کیلئے تاریخ اوروقت کاتعین کروں گاتورابطہ کمیٹی کے ذر یعےذمہ داران وکارکنان کو آگاہ کردیاجائے گا۔الطاف حسین
مجھے کارکنوں کے جذبات کابخوبی احساس ہے۔ الطا ف حسین
لندن۔۔16مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ انہوں نے فی الحال کارکنوں سے خطاب کی کسی تاریخ کاتعین نہیں کیاہے اسلئے ذمہ داران وکارکنان نائن زیروپر جمع نہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے اطلاع ملی ہے کہ ایک نجی ٹی وی پر میرے انٹرویوکے بعد ذمہ داران وکارکنان نائن زیروپر جمع ہورہے ہیں۔انہوں نے کارکنوں کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مجھے آپ کے جذبات کابخوبی احساس ہے لیکن میں ان سے اپیل کرتاہوں کہ میں نے فی الحال ذمہ داران وکارکنان سے خطاب کے لئے کسی تاریخ اوروقت کاتعین نہیں کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں جب بھی کارکنوں سے خطاب کے لئے تاریخ کاتعین کروں گاتورابطہ کمیٹی کے ذر یعے ذمہ داران وکارکنان کو اس سے آگاہ کردیاجائے گا۔