ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا سوگوار کارکنا ن سے اظہار تعزیت
کراچی ۔۔15مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیو ایم پی آئی بی سیکٹر ،یونٹ 56کے کارکن محمد زبیر کی والدہ محترمہ جیفران بی بی اور یونٹ 56کے کارکن محمد سلیم کے بھائی محمد ندیم اور کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی بن قاسم سیکٹر کے کارکن علی چنہ کے بہنوئی خدا بخش چنہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے تمام سوگوار ان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت مرحومین کے درجات بلند فرما کر انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔