Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتے ہیں ،ڈاکٹر سلیم دانش


 Posted on: 5/15/2014
قائد تحریک الطاف حسین سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتے ہیں ،ڈاکٹر سلیم دانش
ایم کیو ایم برطانیہ کے ذمہ داران کا ایم کیوایم کے ساؤتھ آل یونٹ کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب
لندن۔۔۔ 15مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ برطانیہ کے انچارج ڈاکٹر سلیم دانش نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم قا ئد تحریک الطاف حسین کی تعلیما ت پر عمل پیرا ہے اورایم کیوایم صرف نعروں پر نہیں بلکہ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے کیونکہ انقلاب نعروں سے نہیں آتا بلکہ اسکے لیے عملی جدوجہد کرنا پڑتی ہے اور ایم کیو ایم پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جو سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے اس ہی لیے حق پرست عوامی نمائندے بھی اپنے قائد کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے بلا امتیاز عوام کی خدمت سر انجام دے رہے ہیں ۔ ن خیالات کا اظہار انھوں نے برطانیہ میں ایم کیوایم کے ساؤتھ آل یونٹ کے جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایم کیو ایم بر طانیہ کے جوائنٹ انچارج سہیل خا نزادہ اور ساؤتھ آل اورسیز سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ڈاکٹر سلیم دانش نے کہا کہ تبدیلی کے خوش کن نعرے لگانے والوں نے اقتدار میں آتے ہی موروثی سیاست کو پروان چڑ ھایا اور حکومتی عہدوں کو اپنے ہی خاندانوں میں بانٹ کر عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ اس موقع پر سہیل خانزادہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین پاکستان کے واحد سیاسی رہنما ہیں جو کبھی بھی کسی حکومتی عہدے کے خواہش مند نہیں رہے اور نہ ہی انہوں نے اپنے خاندان کے کسی فرد کوکبھی حکومتی عہدوں کے لیے نامزد کیا ۔جناب الطا ف حسین نے ہمیشہ ملک کے غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ عوام کو میرٹ پر الیکشن ٹکٹ دے کر ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں بھیجاجوکہ حقیقی انقلاب ہے۔اجلاس سے ایم کیو ایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ہاشم اعظم، منظور احمد اور نعیم آرائیں نے بھی خطاب کیا۔

9/29/2024 2:14:27 AM