Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا ترکی میں کوئلے کی کان میں دھماکے اور آتشزدگی کے نتیجے میں 274 افراد کے جاں بحق اور متعدد کے تاحال کان میں پھنسے ہونے کے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا ترکی میں کوئلے کی کان میں دھماکے اور آتشزدگی کے نتیجے میں 274 افراد کے جاں بحق اور متعدد کے تاحال کان میں پھنسے ہونے کے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار
 Posted on: 5/15/2014
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا ترکی میں کوئلے کی کان میں دھماکے اور آتشزدگی کے نتیجے میں 274 افراد کے جاں بحق اور متعدد کے تاحال کان میں پھنسے ہونے کے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار 
دھما کے اور آتشزدگی کے نتیجے میں اتنی بڑی تعداد میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر مجھے شدید صدمہ پہنچا ہے، جناب الطاف حسین 
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردگان، جاں بحق کان کنوں کے لواحقین اور ترکی کی عوام سے اظہار ہمدردی، جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت کی 
لندن ۔۔۔ 15مئی2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ترکی کے مغربی علاقے سوما میں منگل کے روز کوئلے کی کان میں ہونے دھما کے اور آتشزدگی کے نتیجے میں 274 افراد کے ہلاک ہونے اورمتعدد افراد کے تاحال کان میں پھنسے ہونے کے واقعے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ ترکی میں کوئلے کی کان میں دھما کے اور آتشزدگی کے نتیجے میں اتنی بڑی تعداد میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیائع کا واقعہ ترکی کی تاریخ کا بڑا سانحہ ہے جس سے مجھے شدید صدمہ پہنچا ہے اور دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت تمام پاکستانی ترکی کے عوام کے غم میں برابر کے شریک اور متا ثرین کے لیے دعاگو ہیں ۔قائد تحریک الطاف حسین نے ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردگان ، دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے کان کنوں کے لواحقین او ر ترکی کی عوام سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ کوئلے کی کان میں دھماکے اور آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے درجات بلند فر مائے اور تاحال کان میں پھنسے ہوئے کان کنوں کو باخیر و عافیت انکے اہل خانہ تک واپس لائے۔

9/29/2024 2:17:30 AM