Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سپریم کورٹ کی جانب سے 2لاکھ 87ہزارسے زائدمحصورین کی پاکستان واپسی کے بارے میں سماعت کوالطاف حسین نے خوش آئند قراردیا


سپریم کورٹ کی جانب سے 2لاکھ 87ہزارسے زائدمحصورین کی پاکستان واپسی کے بارے میں سماعت کوالطاف حسین نے خوش آئند قراردیا
 Posted on: 5/14/2014
سپریم کورٹ کی جانب سے 2لاکھ 87ہزارسے زائدمحصورین کی پاکستان واپسی کے بارے میں سماعت کوالطاف حسین نے خوش آئند قراردیا
1971ء میں بنگلہ دیش میں رہ جانے والے محصورپاکستانی اسی طرح محبِ وطن ہیں جس طرح پاکستان میں رہنے والے ہیں
ایم کیوایم کاشروع دن سے موقف رہاہے کہ بنگلہ دیش میں رہ جانے والے محصورپاکستانیوں کی ملک واپسی کویقینی بنایاجائے
لندن ۔۔۔ 14مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سپریم کورٹ کی جانب سے 2لاکھ 87ہزارسے زائدمحصورین کی پاکستان واپسی کے بارے میں سماعت اوراٹارنی جنرل پاکستان کونوٹس جاری کرنے کوخوش آئندقرار دیتے ہوئے اس کاخیرمقدم کیااورکہاہے کہ 1971ء میں بنگلہ دیش میں رہ جانے والے 2لاکھ87ہزارسے زائدمحصور پاکستانی اسی طرح محبِ وطن ہیں جس طرح پاکستان میں رہنے والے محبِ وطن ہیں۔اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے محصورین کی واپسی کے لئے سپریم کورٹ کی جانب سے ایک تنظیم کی درخواست کوسماعت کے لئے منظورکرنے کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ محصورین محب وطن ہونے کے باوجودگذشتہ چاردہائیوں سے کیمپوں میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گذارنے پرمجبو ہیں اوروہ اپنے وطن پاکستان آنے کے لئے شدت سے بیتاب ہیں جہاں ان کی کئی نسلیں پاکستان جانے کی آس میں دنیائے فانی سے رخصت ہوگئیں اورکئی نسلیں جوان ہوگئیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کاشروع دن سے موقف رہاہے کہ بنگلہ دیش میں محصورپاکستانیوں کووطن لایاجائے اوراس موقف کی پاداش میں مجھ پرجھوٹے مقدمات بنائے گئے اورمجھے قیدوبندکی صوبتوں کاسامناکرناپڑالیکن کبھی میں حق وسچ کہنے سے نہیں گھبرایا۔جناب الطاف حسین نے سپریم کورٹ کی جانب سے محصورین کی واپسی کی درخواست سماعت کے لئے منظور اوراٹارنی جنرل پاکستان کونوٹس جاری پر کیمپوں میں محصورتمام پاکستانیوں کو مبارکباد پیش کی اورکہاکہ اب جب کہ ان کامعاملہ اعلیٰ عدلیہ میں اٹھایا جاچکاہے اب وہ وقت دورنہیں جب وہ اپنے وطن واپس آسکیں گے۔

9/29/2024 2:17:45 AM