جیکب آبا د کے نامو ر ادیب و صحافی محمد خادم بروہی کے انتقال پر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔13مئی2014
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے جیکب آباد کے نامور صحافی ،ادیب ،شاعر و مصنٖف ڈاکٹر محمد خادم بروہی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تما م سوگوار لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے ۔رابطہ کمیٹی نے دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم محمد خادم بروہی کے درجات بلند فرما کر انہیں اپنے جوا ر رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔آمین ثمہ آمین