Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین سے پاکستانی ہونے کا حق کوئی طاقت نہیں چھین سکتی۔ آرگنائزرایم کیو ایم امریکہ جنید فہمی


 Posted on: 5/13/2014
قائد تحریک الطاف حسین سے پاکستانی ہونے کا حق کوئی طاقت نہیں چھین سکتی۔ آرگنائزرایم کیو ایم امریکہ جنید فہمی
الطاف حسین کو استحصالی نظام کے خلاف جدوجہد کی سزا دی جارہی ہے ،ایم کیو ایم امریکہ
جناب الطاف حسین کو NICOP کارڈ اور پاسپوٹ جاری کیا جائے ،ورنہ دنیا بھر میں ایم کیو ایم کے کارکنان سراپا احتجاج ہوں گے 
شکاگو۔۔۔13مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ امریکہ کے سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی و اراکین نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کےNICOP کارڈ اور پاسپورٹ کے اجراء میں رکاوٹیں ڈالنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عمل کوپاکستان کے آئین اور قانون کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین ملک میں فرسودہ ، جاگیردارانہ و وڈیرانہ نظام کے خاتمے کی جدو جہد کر رہے ہیں اسہی وجہ سے انکی شناختی دستاویزات سے محروم رکھ کر انہیں ملک پر مسلط وڈیرانہ، جاگیردارانہ اور انتہا پسندانہ نظام کے خلاف جدوجہد کی سزا دی جارہی ہے، اگر ملک دشمن او ر انتشار پسند عناصر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ قائد تحریک الطاف حسین کو اورسیز پاکستانیوں کے لئے مخصوص شناختی کارڈ سے محروم رکھ کر بحیثیت پاکستانی ان سے ان کی شناخت چھین سکتے ہیں تو یہ سراسر نادانی ہے۔انھوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین کی پاکستان سے محبت ، لگن اور خلوص اور ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے انکی کوششیں کسی بھی محب وطن پاکستانی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین سے پاکستانی ہونے کا حق کوئی طاقت نہ چھین سکتی اور نہ ہی انہیں کسی بھی شخص سے حب الوطنی کے سرٹفکیٹ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد تحریک کی پاکستان میں استحصالی نظام کے خلاف اور مظلوم و محروم عوام کے حقوق کی جدوجہد نے ملک پر قابض 2% مراعات یافتہ طبقے کوخوف زدہ کر دیا ہے اور وہ اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے الطاف حسین کو پاکستان کی سرزمین اور عوام سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔ایم کیو ایم امریکہ کی سینٹرل کمیٹی نے کہا کہ حق پرست عوام کے قائد جناب الطاف حسین کے خلاف سازشوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے ورنہ پاکستان سمیت امریکہ اور دنیا بھر میں ایم کیو ایم کے کارکنان اور ہمدرد سراپا احتجاج ہوں گے۔آخر میں انہوں نے صدر پاکستان ، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ جناب الطاف حسین کو فوری طور پر NICOP کارڈ اور پاسپوٹ جاری کیا جائے تاکہ کروڑوں پاکستانیوں میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔



9/29/2024 2:16:50 AM