Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین کے قومی شناختی کارڈکی درخواست پر کارروائی کرنے والے نادراکے عملے کومعطل کرنے کی اطلاعات افسوسناک ہیں۔ رابطہ کمیٹی


قائدتحریک الطاف حسین کے قومی شناختی کارڈکی درخواست پر کارروائی کرنے والے نادراکے عملے کومعطل کرنے کی اطلاعات افسوسناک ہیں۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 5/12/2014
قائدتحریک الطاف حسین کے قومی شناختی کارڈکی درخواست پر کارروائی کرنے والے نادراکے عملے کومعطل کرنے کی اطلاعات افسوسناک ہیں۔ رابطہ کمیٹی 
نادراکے عملے کے خلاف کاروائی کی اطلاع قائدتحریک الطاف حسین کوملی توانہیں بھی انتہائی دکھ پہنچا ہے
حکومت ایم کیوایم کے خلاف ایسے اقدامات پر کیوں اترآئی ہے جوملک میں مزیدانتشاراوربے چینی کاسبب بنیں 
وزیراعظم میاں نوازشریف وزارت داخلہ کے حکام کی ان حرکات کانوٹس لیں اور نادرالندن کے عملے کوانتقام کانشانہ
نہ بنایاجائے ، یہ سراسرظلم ہے۔رابطہ کمیٹی 
قائدتحریک الطاف حسین کرڑوں عوام کے محبوب رہنمااورقائدہیں ، وزارت داخلہ ان کے قومی شناختی کارڈ کے بنیادی حق کے معاملے پر جوطرزعمل اختیار کررہی ہے وہ نہایت افسوسناک اورقابل مذمت ہے

لندن۔۔۔12 مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے قائدتحریک الطاف حسین کے قومی شناختی کارڈکے اجراء کی درخواست پر کارروائی کرنے پر وزارت داخلہ کی جانب سے لندن ہائی کمیشن میں تعینات نادراکے عملے کومعطل کرنے کی اطلاعات پرسخت افسوس کااظہارکیاہے۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وزارت داخلہ کی جانب سے نادراکے عملے کے خلاف کارروائی کی اطلاع قائدتحریک الطاف حسین کوملی تو انہیں بھی انتہائی دکھ پہنچا ہے کہ موجودہ حکومت ایم کیوایم کے خلاف ایسے اقدامات پر کیوں اترآئی ہے جوملک میں مزید انتشار اور بے چینی کاسبب بنیں گے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ہم نہیں چاہتے کہ ایم کیوایم موجودہ حکومت کے ان متعصبانہ اقدامات کے خلاف اپناآئینی ، قانونی اورجمہوری حق استعمال کرتے ہوئے پرامن احتجاجی مظاہروں پراترآئے لہٰذا ہم وزیراعظم میاں نوازشریف سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ وزارت داخلہ کے حکام کی ان حرکات کانوٹس لیں اور نادرالندن کے عملے کوانتقام کانشانہ نہ بنایاجائے ، یہ سراسرظلم ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کویہ بات نہیں بھولناچاہیے کہ انہیں بھی کس جبرکے عالم میں 9سال ملک سے باہر رہنا پڑا تھا ۔ قائدتحریک الطاف حسین کرڑوں عوام کے محبوب رہنمااورقائدہیں اوروفاقی وزارت داخلہ ان کے قومی شناختی کارڈ کے بنیادی حق کے معاملے پر جوطرزعمل اختیار کررہی ہے وہ نہایت افسوسناک اورقابل مذمت ہے ،وزیراعظم نوازشریف اس کانوٹس لیں اور وزارت داخلہ کوہدایت کریں کہ وہ لندن میں نادراکے عملے کو اس بات کی سزانہ دیں کہ انہوں نے قائدتحریک الطاف حسین کے شناختی کارڈ کی درخواست پر کارروائی کیوں کی تھی۔رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نوازشریف سے مطالبہ کیاکہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیاجائے اور معطل کئے گئے عملے کوبحال کیاجائے ۔

9/29/2024 2:17:41 AM