کراچی تاجرایسوسی ایشن کے سینئر رکن محمد الیا س کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔ 12مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی تاجر ایسوسی ایشن کے سینئر رکن محمد الیاس کے انتقال پر مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے لواحقین اور کراچی تاجر ایسوسی ایشن کے رہنماؤں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ رب العزت مر حو م محمد الیاس کے درجات بلند کر کے انھیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اورتاجر برادری اور مرحوم کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق و ہمت عطا کرے ۔ آمین ثمہ آمین