Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

معاشی حب کراچی میں واٹر ٹینکر مافیا اور غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کھلے عام پانی چوری میں ملوث ہیں، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی


معاشی حب کراچی میں واٹر ٹینکر مافیا اور غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کھلے عام پانی چوری میں ملوث ہیں، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی
 Posted on: 5/11/2014
معاشی حب کراچی میں واٹر ٹینکر مافیا اور غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کھلے عام پانی چوری میں ملوث ہیں، حق پرست ارکان سندھ اسمبلی
شدید گرمی میں پانی کا فقدان عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے، جس سے شہر کے عوام ذہنی دباؤ کا شکار ہو رہے ہیں، ارکان سندھ اسمبلی
وفاقی وزیر مملکت ،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور واٹر بورڈ کے چےئر مین شرجیل انعام میمن کراچی میں موجود غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس اور پانی چوری میں ملوث دیگر عناصر کے خلاف فوری کار روائی کر کے شہر میں پانی کے مصنوعی بحران کا خاتمہ کرائیں،حق پرست ارکان سندھ اسمبلی کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔ 11مئی 2014ء
حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے کراچی میں پانی کی چوری اور سینکڑو ں کی تعداد میں غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کی موجودگی کے سبب شہر میں پانی کے شدید بحران پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ایک مشترکہ بیان میں ارکان سندھ اسمبلی نے کہاکہ ایک جانب بارشیں نہ ہونے کے سبب حب ڈیم میں پانی کی سطح کم ہوتی جارہی ہے تو دوسری جانب ملک کا معاشی و معاشرتی حب کراچی میں واٹر ٹینکر مافیا اور غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کھلے عام پانی کی چوری میں ملوث ہیں جس کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا شدیدبحران پیدا ہو رہاہے۔حق پرست ارکان اسمبلی نے عوامی نمائندگی کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں پانی جیسی بنیادی انسانی سہولت کا فقدان عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے جس سے شہر کے عوام ذہنی دباؤ کا شکار ہو رہے ہیں ۔ حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی ،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور واٹر بورڈ کے چےئر مین و وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کراچی شہر میں موجود غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس اور پانی چوری میں ملوث دیگر عناصر کے خلاف فوری کار روائی کر کے شہر میں پانی کے مصنوعی بحران کا خاتمہ کرائیں تاکے شدید گرمی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، پانی کے بحران کے سبب کراچی کے عوام کی شدید پریشانیوں میں کسی حد تک کمی آ سکے

9/29/2024 2:19:34 AM