Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک الطاف حسین کی صدارت میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس


قائد تحریک الطاف حسین کی صدارت میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس
 Posted on: 5/10/2014
قائد تحریک الطاف حسین کی صدارت میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت جاری فلاحی سرگرمیوں اور تعلیمی پراجیکٹس کومؤثراندازمیں جاری رکھنے کیلئے اہم فیصلے 
رابطہ کمیٹی پاکستان کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت شوکت کو خدمت خلق فاؤنڈیشن کا چیف ٹرسٹی مقررکردیا گیا
نذیرحسین یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی پراجیکٹس کے معاملات کی دیکھ بھال کیلئے پانچ رکنی نگراں کمیٹی تشکیل دیدی گئی
نگراں کمیٹی ڈاکٹر فارو ق ستار، بابر خان غوری ، رؤف صدیقی، عادل صدیقی اور خواجہ سہیل منصور پرمشتمل ہوگی
سید طارق میر بدستور نذیرحسین یونیورسٹی کے چانسلر کی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے
رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور ،خدمت خلق فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیزمیں شامل کرلئے گئے
رابطہ کمیٹی کے رکن احمدسلیم صدیقی کو ناصر حسین شہید،عارف حسین شہیدلائبریری کاانچارج مقررکردیاگیا
فلاحی اورتعلیمی اداروں کی کارکردگی کومزیدبہتراورمؤثر بنانے کیلئے کسی قسم کی کوتاہی اورغفلت نہ کی جائے۔الطاف حسین
فلاحی اداروں کے ذریعے عوام کی بہتر سے بہتر خدمت کی جائے۔قائدتحریک الطاف حسین کی رابطہ کمیٹی کوہدایت
لندن۔۔۔10،مئی2014ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت قائد تحریک جناب الطاف حسین نے کی۔ اجلاس میں ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت جاری فلاحی سرگرمیوں اور تعلیمی پراجیکٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااورانہیں منظم اور مؤثر انداز میں جاری رکھنے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے ۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینرندیم نصرت، اراکین رابطہ کمیٹی طارق میر ، ڈاکٹر فاروق ستار، طارق جاوید، مصطفی عزیزآبادی، محمد اشفاق ، بابرخان غوری اور قاسم علی رضا نے شرکت کی ۔ اجلاس میں متفقہ طورپر طے کیا گیا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کی فلاحی سرگرمیوں کا دائرہ مزید بڑھایا جائے اور اس فلاحی ادارے کے تحت مزید تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایاجائے تاکہ غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے بچوں کو معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کیے جاسکیں۔
اجلاس میں متفقہ طورپر رابطہ کمیٹی پاکستان کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر نصرت شوکت کو خدمت خلق فاؤنڈیشن کا چیف ٹرسٹی مقررکرنے کافیصلہ کیا گیا جبکہ سابق سینیٹراحمدعلی ڈپٹی چیف ٹرسٹی ہونگے۔ حق پرست رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور کو خدمت خلق فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز میں شامل کرلیا گیا ۔ اجلاس میں کئے جانے والے فیصلے کے تحت نذیرحسین یونیورسٹی سمیت ایم کیوایم اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت تمام تعلیمی پراجیکٹس کے معاملات کی دیکھ بھال کیلئے پانچ رکنی نگراں کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔یہ کمیٹی ڈاکٹر فارو ق ستار، بابر خان غوری ،رؤف صدیقی، عادل صدیقی اور خواجہ سہیل منصور پرمشتمل ہوگی جبکہ رابطہ کمیٹی کے رکن سید طارق میر نذیرحسین یونیورسٹی کے چانسلرکی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے ۔ اجلاس میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کے نذیرحسین اسپتال اور ناصرحسین شہید،عارف حسین شہیدلائبریری کی کارکردگی کابھی جائزہ لیا گیا اور اسے مزید بہتر اورمؤثربنانے کیلئے مختلف فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں کئے گئے فیصلے کے مطابق رابطہ کمیٹی کے رکن احمدسلیم صدیقی کو ناصر حسین شہید،عارف حسین شہیدلائبریری کاانچارج مقررکردیاگیا۔جناب الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی پرذوردیاکہ ایم کیوایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت چلنے والے تمام فلاحی اورتعلیمی اداروں کی کارکردگی کومزیدبہتراورمؤثر بنانے کیلئے کسی قسم کی کوتاہی اورغفلت نہ کی جائے اوران فلاحی اداروں کے ذریعے عوام کی بہتر سے بہتر خدمت کی جائے ۔

9/29/2024 2:14:15 AM