Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

’’ماں ‘‘ کا کوئی نعم البدل نہیں ہے یہ وہ عظیم ہستی ہے جو ایک فرد کی نہیں بلکہ نسل کی پرورش کرتی ہے ، الطاف حسین


’’ماں ‘‘ کا کوئی نعم البدل نہیں ہے یہ وہ عظیم ہستی ہے جو ایک فرد کی نہیں بلکہ نسل کی پرورش کرتی ہے ، الطاف حسین
 Posted on: 5/11/2014
’’ماں ‘‘ کا کوئی نعم البدل نہیں ہے یہ وہ عظیم ہستی ہے جو ایک فرد کی نہیں بلکہ نسل کی پرورش کرتی ہے ، الطاف حسین 
میری بہادر والدہ محترمہ خورشید بیگم مرحومہ نے ہمیشہ مجھے حق اور سچ کی تلقین کی ، الطاف حسین 
مدرز ڈے(Mothers Day) کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی بیان 
لندن۔۔۔11، مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہا ہے کہ ’’ماں ‘‘ کا کوئی نعم البدل نہیں ہے اور ماں وہ عظیم ہستی ہے جو ایک فرد کی نہیں بلکہ ایک نسل کی پرورش کرتی ہے ۔ مدرز ڈے (Mothers Day)کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ’’ماں ‘‘ کی عزت ، قدر و منزلت اوروقار کو اعلیٰ مقام حاصل ہے اور ماں کی آغوش ہی بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ میری بہادر والدہ محترمہ خورشید بیگم مرحومہ نے ہمیشہ مجھے حق اور سچ کی تلقین کی جس سے مجھے حق پرستی کی راہ میں آنے والی مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا حوصلہ ملا اور آج میں جو کچھ بھی ہوں وہ میری پیاری ماں کی بہترین تعلیم اور تربیت کا نتیجہ ہے ۔ جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے بچوں ، طالب علموں اور نوجوان نسل سے اپیل کی کہ وہ والدین بالخصوص ماں کا احترام کریں اور ماں کی عظمت اور وقار کو سلام تحسین پیش کرکے دنیا اور آخرت میں اپنے لئے راہ ہموار کریں 

9/29/2024 2:20:52 AM