Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکومت اور اپوزیشن رہنما ملک کی موجودہ انتہائی نازک صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے انتہائی سنجیدگی، بردباری اور صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں۔ الطاف حسین


حکومت اور اپوزیشن رہنما ملک کی موجودہ انتہائی نازک صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے انتہائی سنجیدگی، بردباری اور صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں۔ الطاف حسین
 Posted on: 5/10/2014
حکومت اور اپوزیشن رہنما ملک کی موجودہ انتہائی نازک صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے انتہائی سنجیدگی، بردباری اور صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں۔ الطاف حسین 
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن کی موجودہ کشمکش کو پرامن طریقہ سے حل کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں 
11مئی کو احتجاجی جلسوں، جلوسوں اور مظاہروں کو جمہوری اصولوں کے تحت ہونے دیا جائے 
11مئی کے جلسوں اور مظاہروں کو روکنے کیلئے غیرجمہوری اور غیر آئینی ہتھکنڈے استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔ الطاف حسین
حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کو انتہائی سنجیدگی، بردباری اور ضبط و برداشت سے کام لینا چاہیے
لندن۔۔10مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنے ایک ہنگامی بیان میں حکومت اوراپوزیشن رہنماؤں سے پرذوراپیل کی کہ ملک کی موجودہ انتہائی نازک صورتحال کوسامنے رکھتے ہوئے انتہائی سنجیدگی ، بردباری اورصبروتحمل کامظاہرہ کریں۔انہوں نے وزیراعظم میاں محمدنوازشریف سے خصوصی طورپرکہاکہ وہ اپنے بڑے پن کامظاہرہ کرتے ہوئے حکومت اوراپوزیشن کی موجودہ کشمکش کوپرامن طریقہ سے حل کرنے میں اپنامثبت کردار اداکریں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ اپنے مطالبات کے حق میں جلسے جلوس اور مظاہرے کرناہر جماعت کاآئینی، قانونی اورجمہوری حق ہے لہٰذا وزیراعظم نوازشریف کوچاہیے کہ وہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے 11مئی کو کئے جانے والے احتجاجی جلسوں ،جلوسوں اور مظاہروں کو جمہوری اصولوں کے تحت ہونے دیں اوران جلسوں اورمظاہروں کوروکنے کیلئے غیرجمہوری اورغیرآئینی ہتھکنڈے استعمال کرنے سے گریزکیا جائے اورحکومت اپنے عمل کے ذریعے یہ ثابت کریں کہ وہ جمہوری اقدارکی پاسداری پر یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے احتجاجی جلسے جلوس اورمظاہرے کرنے والی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی پرامن رہ کرثابت کریں کہ وہ پرامن طریقے سے اپنااحتجاج رجسٹرڈکراناچاہتے ہیں اورکسی بھی قسم کے غیرقانونی طریقہ کار کو اختیار نہیں کرناچاہتے۔جناب الطاف حسین نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان شکایات کی بھی فوری تحقیقات کرائی جائے کہ حکومتی مشینری کواستعمال کرکے ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرول پمپس بندکرائے جارہے ہیں، ٹرانسپورٹرز اور پرائیویٹ گاڑیوں کے مالکان کودھمکیاں دی جارہی ہیں کہ وہ احتجاج کرنے والی جماعتوں کواپنی گاڑیاں نہ دیں ۔ جناب الطا ف حسین نے کہاکہ اس وقت خواہ حکومت اورحکومتی جماعت کے ارکان ہوں یااپوزیشن جماعتوں کے ارکان ، سب کوانتہائی سنجیدگی، بردباری اورضبط وبرداشت سے کام لیناچاہیے۔

9/29/2024 2:17:09 AM