اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن محمد نسیم کی شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن۔۔۔9مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیو ایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 121-Bکے کارکن محمد نسیم کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے شہید کے تمام لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)