Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک میں بسنے والی تما م اقلیتوں کے حقوْق کے تحفظ کے لئے آواز بلند کرتے ہیں۔ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی


قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک میں بسنے والی تما م اقلیتوں کے حقوْق کے تحفظ کے لئے آواز بلند کرتے ہیں۔ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی
 Posted on: 5/9/2014 1
قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک میں بسنے والی تما م اقلیتوں کے حقوْق کے تحفظ کے لئے آواز بلند کرتے ہیں۔ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی
ایم کیو ایم ملک کی واحد جماعت ہے جو تمام مذاہب کا یکسا ں احترام کر تی ہے ۔حق پرست رکن سندھ اسمبلی عارف بھٹی
ایم کیو ایم کے شہید کارکنان کی یاد میں کورنگی میں پاکستان اسمبلی آف گاڈچرچ کی جانب سے منعقدہ تعزیتی اجتماع کے شرکاء سے اظہارِ خیال
کراچی ۔۔۔۔09مئی2014
ٰٓایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج سید منور السلام نے کہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک کے واحد لیڈر ہیں جوہر سطح پر ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے تحفظ کے لئے آواز بلند کرتے رہے ہیں اور ایم کیو ایم جناب الطاف حسین کی ہدایت کے مطابق اقلیتوں کے جائز حقوق کے لئے عملی طور پرجدوجہد کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قائد تحریک نے اپنے کارکنان کو ہمیشہ خدمتِ انسانی کا درس دیا ہے ۔وہ کورنگی ٹاؤن میں پاکستان اسمبلی آف گاڈ چرچ کی جانب سے ایم کیوایم کے شہید کارکنان کی یاد میں ہونے والے اجتماع کے شرکا ء سے اظہار خیال کر رہے تھے ۔اس موقع پراقلیتی امور کمیٹی کے اراکین اور حق پرست رکن اسمبلی بھی موجود ہیں۔ حق پرست رکن سندھ اسمبلی عارف بھٹی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم تمام مذاہب کا یکساں احترام کر تی ہے اورملک میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو برابر کا شہری تصور کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایم کیوایم کی جانب سے سندھ اسمبلی میں بھی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے قانون سازی کے لئے کوششیں بھی جاری ہیں ۔ اس موقع پر ایم کیو ایم کے تمام شہداء کے لئے اجتماعی دعا اور انکے لواحقین کے ساتھ یک جہتی کا اظہا ر کیا گیا اوراس موقع پر موجودپاسٹر آئرن جاوید ،پاسٹر سلیمان منظوراور پاسٹر یوسف اور اجتاع کے دیگر شرکاء نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی صحت و سلامتی اور درازیِ عمر کے لئے بھی دعائیں کیں ا س موقع پر اقلیتی امورکورنگی ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد میں موجود تھی۔ 

9/29/2024 2:15:32 AM