Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ کے تاریخی شہرنواب شاہ میں زلزلے اور اس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے پر جناب الطاف حسین کا اظہارافسوس


سندھ کے تاریخی شہرنواب شاہ میں زلزلے اور اس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے پر جناب الطاف حسین کا اظہارافسوس
 Posted on: 5/9/2014 1
سندھ کے تاریخی شہرنواب شاہ میں زلزلے اور اس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے پر جناب الطاف حسین کا اظہارافسوس
خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ذمہ داران فوری طور پر ایم کیوایم نواب شاہ زون کے ذمہ داران سے رابطہ کرکے زلزلے کی تفصیلا ت معلوم کریں
مقامی ڈاکٹروں او رپیرامیڈیکل اسٹاف کے لوگوں کی خدمات حاصل کر کے زخمیوں کے علاج معالجہ کا فوری بندوبست کریں، الطاف حسین کی ذمہ داران وکارکنان کو ہدایت 
نواب شاہ زون کے ذمہ داران وکارکنان مقامی اسپتالوں کا دورہ کریں اورزلزلہ متاثرین کی عیادت کریں،الطاف حسین 

لندن۔۔9مئی 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سندھ کے تاریخی شہرنواب شاہ اور اس کے گردنواح کے علاقوں میں آنے والے زلزلے اور اس کے نتیجے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ زلزلوں کے نتیجے میں کئی گھروں کی چھتیں اور دیورایں گر گئیں ہیں جس میں متعدد افراد کی ہلاکت کے ساتھ ساتھ درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں خواتین اورمعصوم بچے بھی شامل ہیں جبکہ بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے ۔ جناب الطا ف حسین نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں اور رضاکاروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر ایم کیوایم نواب شاہ زون کے ذمہ داران سے رابطہ کرکے زلزلے کی تفصیلا ت معلوم کریں اور متاثرین کی امدا د کیلئے کیمپ لگائیں جائیں۔ جناب الطاف حسین نے نوابشاہ زون کے ذمہ داروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ امدادی میڈیکل کیمپ کیلئے مقامی ڈاکٹروں او رپیرامیڈیکل اسٹاف کے لوگوں کی خدمات حاصل کر کے زخمیوں کے علاج معالجہ کا فوری بندوبست کریں۔ انہوں نے نواب شاہ زون کے ذمہ داران وکارکنان سے کہا کہ مقامی اسپتالوں کا دورہ کریں اورزلزلہ متاثرین کی عیادت کریں اور ان کی خریت دریافت کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے علاج ومعالجہ کیلئے ہر ممکن تعاون کریں ۔

9/29/2024 2:16:04 AM