ایم کیوایم یوکے کے زیر اہتمام کل بروز جمعہ دوپہر ایک بجے لندن میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے دفتر کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا
مظاہرہ میں ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان شریک ہونگے
لندن۔۔۔8، مئی 2014ء
ایم کیوایم یوکے کے زیر اہتمام ایمنسٹی انٹرنیشنل کی متعصبانہ اور جانبدارا نہ رپورٹ کے خلاف کل بروز جمعہ دوپہر ایک بجے لندن میں ایمنسٹی انٹر نیشنل دفتر کے سامنے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔ مظاہرے میں ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان اوربرطانیہ کے مختلف شہروں میں مقیم پاکستانی شریک ہونگے ۔ رابطہ کمیٹی نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پرامن مظاہرے میں شرکت کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں اورحق پرست شہداء اورلاپتہ ہونے والے کارکنان کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کریں ۔