پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، الطاف حسین
حتف تھری بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربہ پرالطاف حسین کی مسلح افواج کے افسران ، جوانوں، انجینئرز اور پوری قوم کو زبردست مبارکباد
لندن۔۔۔8، مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حتف تھری بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربہ پر مسلح افواج کے افسران ، جوانوں، انجینئرز اور پوری قوم کو زبردست مبارکباد پیش کی ہے ۔ اپنے تہنیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ حتف تھری بیلسٹک میزائل کاکامیاب تجربہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے ۔