Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کشمور زون کے انچارج علی جان لولائی کاایم این اے نواب وسان کے ایم کیو ایم سے متعلق بیان پرافسوس کا اظہار


ایم کیو ایم کشمور زون کے انچارج علی جان لولائی کاایم این اے نواب وسان کے ایم کیو ایم سے متعلق بیان پرافسوس کا اظہار
 Posted on: 5/8/2014 1
ایم کیو ایم کشمور زون کے انچارج علی جان لولائی کاایم این اے نواب وسان کے ایم کیو ایم سے متعلق بیان پرافسوس کا اظہار
نواب وسان ایم کیو ایم پر الزام تراشی کے بجائے امن و امان سے متعلق اپنی شکایتیں وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ تک پہنچائیں ، علی جان لولائی
کشمور ۔۔۔ 08مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کشمور زون کے زونل انچارج علی جان لو لائی نے خیرپور کے ایم این اے نواب وسان کے ایم کیو ایم سے متعلق متنازع بیان پر تبصر ہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم سندھ کے تمام مستقل باشندوں کی نمائندہ جماعت ہے جس میں سندھی ،مہاجر کی کوئی تفریق رواں نہیں رکھی جاتی ۔ایک اخباری خبر کا حوالہ دیتے ہوئے علی جان لولائی نے کہا کہ نواب وسان ایم کیوایم پر تبصروں اور تجزیوں کے بجائے اپنی جماعت کی حالت پر توجہ دیں اورسندھ میں امن و امان سے متعلق اپنی شکایتیں اپنی جماعت کے منتخب وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ تک پہنچائیں۔ ،انہوں نے نواب وسان کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ تعجب کی بات ہے کہ نواب وسان خود قومی اسمبلی کے منتخب نمائندہ ہونے کے ناطے اپنے حلقے کے لوگوں کے مسائل پر توجہ دینے کے بجائے ایم کیو ایم پر بے بنیاد اور مضاحقہ خیز الزامات لگا رہے ہیں ۔

9/29/2024 2:20:01 AM