ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی سیکٹرکےکارکن احمرامام کی المناک شہادت پرالطاف حسین کااظہارافسوس
لندن: ۔۔۔7، مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی سیکٹرکے کارکن احمرامام کی المناک شہادت پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے احمرامام شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ اورافسوس کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ احمرامام شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔(آمین