Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جسقم کے چیئرمین عبد الواحد آریسر کی نمائندہ وفد کے ہمراہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان حیدر رضوی اور اشفاق منگی سے ملاقات


جسقم کے چیئرمین عبد الواحد آریسر کی نمائندہ وفد کے ہمراہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان حیدر رضوی اور اشفاق منگی سے ملاقات
 Posted on: 5/7/2014 1
جسقم کے چیئرمین عبد الواحد آریسر کی نمائندہ وفد کے ہمراہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان حیدر رضوی اور اشفاق منگی سے ملاقات
چیئرمین عبدا لواحد آریسر نے ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کی اور لاپتہ کارکنان کی بازیابی کیلئے دعا کی 
جب بھی سندھ پر برا وقت آیا عبد الواحد آریسر اور ایم کیوایم ساتھ ساتھ رہے ہیں ، اشفاق منگی 
شہر کراچی جس کو ہم روشنیوں کا شہر کہتے تھے جوآج بارود کے دھویں سے بد بو دار ہوچکا ہے ، عبد الواحد آریسر
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ 
کراچی ۔۔۔7، مئی 2014ء 
جئے سندھ قومی محاذ کے چیئرمین عبد الواحد آریسر کی سربراہی میں ایک نمائندہ وفد نے بدھ کے روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان حیدر رعباس رضوی اور اشفاق منگی سے ملاقات کی اور گرفتاریوں کے بعد لاپتا ہونے والے ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور کئی کارکنان کے ابھی تک لاپتا ہونے پر گہری تشویش کااظہار کیا ۔وفد میں جسقم کے رہنما سرمد میرانی ، نیاز راجپر ، اکبر آریسر اور اشر ف بیلم اور دیگر شامل تھے جبکہ اس موقع پر ایم کیوایم کی سندھ کمیٹی کے انچارج عمر قریشی اور متحدہ سوشل فورم لونگ خان چنہ اور اراکین بھی موجود تھے ۔ جسقم کے وفد نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ ماورائے عدالت قتل کئے گئے ایم کیوایم کے کارکنان کے بلند درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل اور لاپتا کارکنان کی جلد اور بحفاظت بازیابی کیلئے دعا بھی کی ۔ملاقات میں سندھ اور کراچی میں امن و امان کی صورتحال ، اداروں کی جانب سے ماورائے عدالت قتل ، آئین و قانونی اختیارات سے تجاوز کرنے اور جرائم کی بڑھتی وارداتوں پر پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام صورتحال پر سندھ سمیت ملک بھر کیلئے نقصان دہ قرار دیا ۔ ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے جسقم کے وفد کی نائن زیرو آمد اور ایم کیوایم کا غم بانٹنے پر دلی تشکر کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ عبد الواحد آریسر نے سندھ دھرتی کے لئے ہمیشہ مثبت کاوشیں کی ہیں اور جب بھی سندھ پر برا وقت آیا عبد الواحد آریسر اور ایم کیوایم ساتھ ساتھ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بے گناہ افراد کا ماورائے عدالت قتل چاہے کراچی یا اندرون سندھ میں ہو اس ظلم کی سندھ دھرتی کے سچے رہنماؤں نے ہمیشہ مذمت کی ہے ۔جسقم کے چیئرمین عبد الواحد آریسر نے صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ علامہ مخدوم نے سندھ اور ہند کا نام لیا ہے اور اسی سندھ کے باسیوں کو انہوں نے یہ کہا ہے کہ یہ بہت سے مغربی ایشیاء کے ملکوں سے زیادہ مہذب اورپرامن ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت شہر کراچی جس کو ہم روشنیوں کا شہر کہتے تھے وہ آج بارود کے دھویں سے بد بو دار ہوچکا ہے اور ہمارے بھائیوں کو ملازمتوں کرنے والے ادارے پکڑ کر بے دردی سے شہید کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ ملک پہلے پولیس اسٹیٹ بنا بعد میں فوجی اسٹیٹ اور آج رینجرز اسٹیٹ ہے ، کہیں ایسا نہ ہو کہ رینجرز بھی کہے کہ یہاں کے سیاستدان اور حکمراں سب نااہل ہیں ۔ جو لوگ امن کیلئے کوششیں کرتے ہیں وہی گولی کا شکار بنتے ہیں ، ہم لوگوں نے کوشش کی ہے کہ یہاں امن ہولیکن یہاں امن کے دشمن لوگ ہیں اور دنیا کو دہشت و وحشت سے شاداب نہیں کیاجاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ ہم سندھ میں امن اور محبت چاہتے ہیں ، بے ڈھنگی رفتار سے چلنے کا عمل ترک کیاجائے ،جسقم متحدہ قومی موومنٹ کے غم میں برابر کی شریک ہے اور سندھ کے باشندوں پر ظلم پر خاموش نہیں رہے گی ۔

9/29/2024 2:20:35 AM