الطاف حسین کا میجر (ر) طارق ملک کے انتقال پر اظہار تعزیت
لندن۔۔۔ 05 مئی2014
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ریاض ملک کے بھائی میجر( ر) طارق ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں جناب الطاف حسین نے ریاض ملک سمیت مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور تمام سوگوار لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین