Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پرامن یوم سوگ نہیں بلکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کا وحشیانہ ماورائے عدالت قتل افسوسناک ہے، رابطہ کمیٹی


پرامن یوم سوگ نہیں بلکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کا وحشیانہ ماورائے عدالت قتل افسوسناک ہے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 5/3/2014 1
پرامن یوم سوگ نہیں بلکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کا وحشیانہ ماورائے عدالت قتل افسوسناک ہے، رابطہ کمیٹی
پرامن یوم سوگ کو افسوسناک قرار دیکر وزیراعلیٰ سندھ، شہداء کے لواحقین اور حق پرست کارکنان و عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں
حکومت کی حلیف جماعت ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات کیا افسوسناک نہیں ہیں؟
شہر میں جاری آپریشن کے باوجود اغواء برائے تاوان کی وارداتیں، بھتہ خوری اور بدامنی افسوسناک ہے
اصولی طور پر تو وزیراعلیٰ سندھ کو ان نوجوانوں کے وحشیانہ قتل پر نائن زیرو جاکر تعزیت کرنی چاہیے تھی
اس کے بجائے وہ بربریت پر منائے جانے والے پرامن سوگ پر تنقید کررہے ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک ہے
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے بیان پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا تبصرہ
کراچی ۔۔۔3، مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل پر ایم کیوایم کے پرامن یوم سوگ اور احتجاج کو افسوسناک قراردینے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعلیٰ سندھ ، شہداء کے لواحقین اور حق پرست کارکنان وعوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ کراچی میں جاری نام نہاد ٹارگٹڈ آپریشن، وزیر اعلیٰ سندھ کی نگرانی میں ہورہا ہے اور وہ اس آپریشن کے کپتان بھی ہیں ، ان کے ہوتے ہوئے حکومت کی حلیف جماعت ایم کیوایم کے کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے واقعات کیا افسوسناک نہیں ہیں؟رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پرامن یوم سوگ نہیں بلکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کا وحشیانہ ماورائے عدالت قتل افسوسناک ہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ کی حلیف جماعت کے کارکنوں کی مسلسل گرفتاریاں، ان پر کیاجانے والا بہیمانہ تشدد اور گمشدگی افسوسناک ہے ۔شہر میں جاری آپریشن کے باوجود اغواء برائے تاوان کی وارداتیں ، بھتہ خوری اور بدامنی افسوسناک ہے۔ اصولی طورپر تو وزیراعلیٰ سندھ کو ان نوجوانوں کے وحشیانہ قتل پر نائن زیرو جاکر تعزیت کرنی چاہیے تھی ، شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کرنی چاہیے تھی اور اپنی نگرانی میں ان المناک واقعات کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنانا چاہیے تھا لیکن اس کے بجائے وہ اس بربریت پر منائے جانے والے پرامن سوگ پر تنقید کررہے ہیں جوکہ انتہائی افسوسناک ہے ۔

9/29/2024 2:17:38 AM