Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن نعمان شاہ اور ہمدرد محمد ادریس ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن نعمان شاہ اور ہمدرد محمد ادریس ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 5/3/2014 1
مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن نعمان شاہ اور ہمدرد محمد ادریس ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
ایک جانب زیر حراست کارکنان کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی جارہی ہیں اور دوسری جانب مسلح دہشت گرد ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود آزاد ہیں اور ایم کیوایم کے کارکنان و ہمدردوں کو فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کررہے ہیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
ایم کیوایم چار کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے بعد مسلح دہشت گردوں نےایک اورکارکن اور ہمدرد کو فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کردیا ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔3، مئی 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردو ں کی فائرنگ سے ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹریونٹ 118-Bکے کارکن نعمان شاہ اور ایم کیوایم کے ہمدرد و العلم اسکول کے مالک محمد ادریس ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بہیمانہ قتل کی اس واردات کو شہر کا امن غارت کرنے اور ایم کیوایم کے خلاف گھناؤنی سازش کا تسلسل قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایک جانب ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کو بلاجواز اور غیر قانونی طریقے سے گرفتار کیاجارہا ہے ، سرکاری حراست میں انہیں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے اور ان کی مسخ شدہ لاشیں پھینکی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب مسلح دہشت گرد جو ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود آزاد ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے حیر انگیز طور پر اوجھل ہیں ان کی جانب سے دن بدن ایم کیوایم کے کارکنان و ہمدردوں کو فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کیاجارہا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ ابھی ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے بعد مسلح دہشت گردوں نے مزید ایک کارکن اور ہمدرد کو فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کرڈالا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ شہر میں ایم کیوایم کے خلاف منظم منصوبہ بندی اور سازش کے ذریعے کھیل کھیلاجارہا ہے اور اس کھیل کو کھیلنے میں جو عناصر ملوث ہیں وہ ملک و قوم کے کھلے دشمن ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے نعمان شاہ شہید اور محمد ادریس ایڈووکیٹ شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ اورنگی ٹاؤن میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے کارکن نعمان شاہ اور ہمدرد محمد ادریس ایڈووکیٹ کے بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، ایم کیوایم کے خلاف غیر قانونی اور غیر انسانی ہتھکنڈے اور سازشوں کا سلسلہ بند کرایاجائے اور اس میں ملوث عناصر اور سرپرستوں کو گرفتار کرکے گھناؤنی سازش کو بے نقاب کیاجائے ۔

9/29/2024 2:15:41 AM