Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

افغانستان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتیں انسانی تاریخ کا ایک بڑا سانحہ ہے ، الطاف حسین


افغانستان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتیں انسانی تاریخ کا ایک بڑا سانحہ ہے ، الطاف حسین
 Posted on: 5/3/2014 1
افغانستان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتیں انسانی تاریخ کا ایک بڑا سانحہ ہے ، الطاف حسین
اس المناک قدرتی آفت میں گزشتہ روز سے اب تک 2100 سے زائدافراد جاں بحق ہوچکے ہیں
دکھ کی اس گھڑی میں ایک ایک پاکستانی ،افغانی عوام کے غم میں برابر کا شریک ہے
ملت اسلامیہ اور انسانی حقوق کے علمبردارممالک بڑھ چڑھ کر متاثرین کی مدد کریں
ڈاکٹروں کی ٹیمیں ، ادویات، خشک اجناس ، پینے کاپانی اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء روانہ کی جائیں
سانحہ پرافغان صدرحامدکرزئی، سوگوارلواحقین اورافغانی عوام سے الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن ۔۔۔3، مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے افغانستان کے صوبہ بدخشاں کے گاؤں میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ افغان صدرحامدکرزئی کے نام ایک تعزیتی پیغام میں جناب الطاف حسین نے مٹی کا تودہ گرنے کے باعث بہت بڑی تعداد میں قیمتی انسانی جانوں کے زیاں کو انسانی تاریخ کا ایک بڑا سانحہ قراردیتے ہوئے کہاکہ اس المناک قدرتی آفت میں گزشتہ روز سے اب تک 2100 سے زائدافراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور اس المناک سانحہ پرایم کیوایم کے کارکنان وعوام سمیت پاکستان بھرکے عوام افغان عوام کے دکھ اور صدمہ میں شریک ہیں۔ جناب الطاف حسین نے قیمتی انسانی جانوں کے زیاں پر افغان صدرحامد کرزئی ، جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین اورافغانستان کے عوام سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ایک ایک پاکستانی ان کے غم میں برابر کا شریک ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ملت اسلامیہ سمیت پوری عالمی برادری سے دردمندانہ اپیل کی کہ اس کڑے اور مشکل وقت میں مٹی کے تودے سے متاثرہ علاقے میں فوری طورپر امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں، ملت اسلامیہ اور انسانی حقوق کے علمبردارممالک بڑھ چڑھ کر متاثرین کی مدد کریں ، افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ڈاکٹروں کی ٹیمیں ، ادویات، خشک اجناس ، پینے کاپانی اور روزمرہ استعمال کی دیگر اشیاء روانہ کی جائیں۔ جناب الطاف حسین نے جاں بحق ہونے والے افرادکی مغفرت، لواحقین کیلئے صبرجمیل اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔

9/29/2024 2:17:14 AM