Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان کے قیام کی جدو جہد اور اس کی تعمیر و ترقی میں صحافیوں کا کردار اور قربانیاں پوری قوم کے سامنے ہے، الطاف حسین


پاکستان کے قیام کی جدو جہد اور اس کی تعمیر و ترقی میں صحافیوں کا کردار اور قربانیاں پوری قوم کے سامنے ہے، الطاف حسین
 Posted on: 5/3/2014 1
پاکستان کے قیام کی جدو جہد اور اس کی تعمیر و ترقی میں صحافیوں کا کردار اور قربانیاں پوری قوم کے سامنے ہے، الطاف حسین 
تمام تر مشکلات کے باوجود صحافی جس بہتر انداز میں اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں، الطاف حسین
جناب الطاف حسین کاسچ و حق بولنے والے صحافیو ں کو خراج تحسین ، صحافی پاکستان اور پاکستانیوں کی فلاح کے لیے اپنے قلم کا استعمال کرتے رہیں گے،الطاف حسین کا امید کا اظہار 
عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا خصوصی پیغام 
لندن ۔۔۔03مئی2014ء
متحدہ قومی موومنٹ ے قائد الطاف حسین نے کہاہے کہ آج کے جدید دور میں صحافیوں اور صحافتی ذرائع ابلاغ کی اہمیت کو کسی طور نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،پاکستان کے قیام کی جدو جہد اور اس کی تعمیر و ترقی میں صحافیوں کا کردار اور اس صحافتی جدو جہد میں انکی قربانیاں پوری قوم کے سامنے ہے اور ایم کیو ایم ملک کے لیے صحافیوں کے مثبت کردار اور انکی قربا نیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ آزادئ صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں جناب الطاف حسین نے کہا کہ آج دنیا بھر میں مختلف مقامات ، مختلف شعبہ ہائے زندگی میں رونما ہونے والے واقعات و سانحات صحافیوں کی محنت و کاوشوں کی بدولت منٹوں ، سیکنڈوں میں دنیا بھر کے عوام و خواص تک پہنچ جاتے ہیں۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان میں صحافیوں کو عالمی میعا ر کی سہولیات و معاونت میسر نہیں ہے لیکن اس کمی کے باوجود ملک بھر کے صحافی جس بہتر انداز میں اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔قائد تحریک الطاف حسین نے صحافتی جدوجہد اور صحافت کے میدان میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تمام شہداء صحافت کی مغفرت اور انکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔جناب الطاف حسین نے سچ و حق بولنے اور لکھنے والے صحافیو ں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج آزادی صحافت کا عالمی دن ملک بھر کی صحافتی برادری کے لیے اس عزم کے طور پر منایا جانا چاہئے کہ وہ صحافت کو اپنا فرض سمجھتے ہوئے ادا کریں گے اور تمام تر ذاتی و نظریاتی اختلافات و مفادات کے بر خلاف پاکستان اور پاکستانیوں کی فلاح کے لیے اپنے قلم کا استعمال کرتے رہیں گے ۔

9/29/2024 2:19:04 AM