Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈی آئی خان میں شوگرمل کے ز ہریلے مواد کے باعث مزدوروں کی ہلاکتوں کا فوری نوٹس لیا جائے ،الطاف حسین


ڈی آئی خان میں شوگرمل کے ز ہریلے مواد کے باعث مزدوروں کی ہلاکتوں کا فوری نوٹس لیا جائے ،الطاف حسین
 Posted on: 5/3/2014 1
ڈی آئی خان میں شوگرمل کے ز ہریلے مواد کے باعث مزدوروں کی ہلاکتوں کا فوری نوٹس لیا جائے ،الطاف حسین
بعض مفاد پرست عناصر اپنے مفادات کی خاطر قیمتی انسانوں سے کھیل رہے ہیں
غریب مزدوروں کی ہلاکتوں کے ذمہ دارعناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں شوگرمل کازہریلا موادپھینکنے کے باعث متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پراظہارافسوس
لندن۔۔۔3،مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے رمک میں واقع نالے میں شوگرمل کازہریلا موادپھینکنے کی شدید مذمت کی ہے اور زیریلے مواد کے باعث متعدد افراد کے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے شوگر مل کا زہریلا مواد نالے میں پھینکنے کے باعث متعدد غریب مزدورکے ہلاک وزخمی ہونے کا واقعہ انتہائی دلدوز ہے، بعض مفاد پرست عناصر اپنے مفادات کی خاطر قیمتی انسانوں سے کھیل رہے ہیں اور ایسے عناصر کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم محمد نوا زشریف اور وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے مطالبہ کیا کہ شوگرمل کے زیریلے مواد کے باعث مزدوروں کی ہلاکتوں کا فوری نوٹس لیا جائے ، اس المناک واقعہ کی فوری تحقیقات کرائی جائے اور غریب مزدوروں کی ہلاکتوں کے ذمہ دارعناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے ۔ جناب الطاف حسین نے شوگرمل کے زیریلے مواد کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔

9/29/2024 2:16:38 AM