Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسیحی مذہبی رہنماؤں کا انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے ایم کیوایم کے چار کارکنان کے ماورائے عدالت پر اظہار مذمت


مسیحی مذہبی رہنماؤں کا انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے ایم کیوایم کے چار کارکنان کے ماورائے عدالت پر اظہار مذمت
 Posted on: 5/2/2014 1
مسیحی مذہبی رہنماؤں کا انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے ایم کیوایم کے چار کارکنان کے ماورائے عدالت پر اظہار مذمت
ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورئے عدالت قتل کے واقعات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے، مسیحی مذہبی رہنما ؤں کی گفتگو
انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے مذمت اور تعزیت کرنے والوں میں کیتھولک بشپ کے سلیم مائیکل ایڈووکیٹ ، رومن کیتھولک فادر صالح ڈائیگو ، پاکستان اسمبلی آف گارڈ کے چیئرمین پاسٹر آئرن جاوید ، انٹرنیشنل ڈومیشنل چرچ کے چیئرمین شیفرڈ انور جاویداور فیتھ پریئر منسٹری پاکستان کے چیئر مین پاسٹر امجد فاروق شامل ہیں
کراچی ۔۔۔2، مئی2014ء
مختلف مسیحی مذہبی رہنماؤں نے متحدہ قومی موومنٹ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کرکے ایم کیوایم کے چا رکارکنان کے ماورائے عدالت قتل کی سخت ترین الفاظ م میں مذمت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین سے ظلم و بربریت کے اس واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے واقعہ پر انٹرنیشنل سیکریٹریٹ ٹیلی فون کرکے مذمت اور تعزیت کرنے والوں میں کیتھولک بشپ کے سلیم مائیکل ایڈووکیٹ ، رومن کیتھولک فادر صالح ڈائیگو ، پاکستان اسمبلی آف گارڈ کے چیئرمین پاسٹر آئرن جاوید ، انٹرنیشنل ڈومیشنل چرچ کے چیئرمین شیفرڈ انور جاوید اور فیتھ پریئر منسٹری پاکستان کے چیئر مین پاسٹر امجد فاروق شامل ہیں ۔اس موقع پر مسیحی مذہبی رہنماؤں واضح الفاظ میں کہا کہ شہر میں ایم کیوایم کے گرفتاریوں کے بعد لاپتہ کئے جانے والے کارکنان کا تسلسل کے ساتھ ماورائے عدالت قتل ، انہیں گرفتار کرکے انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنانا اور مسخ شدہ لاشیں پھینکنا آئین و قانون اور انصاف کے تقاضوں کے نہ صرف منافی ہے بلکہ اس کی کھلی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی سمت کو درست کرنے کی ضرورت ہے اور اب تک ٹارگٹڈ آپریشن اور امن و امان کی صورتحال دیکھ کر ہر ذی شعور شخص بخوبی اندازہ لگا سکتا ہے کہ شہر میں آپریشن ایم کیوایم جیسی پرامن جماعت اور اس کے کارکنان کے خلاف کیاجارہا ہے جو کھلی سیاسی انتقامی کارورائی ہے ۔ مسیحی مذہبی رہنماؤں نے کہا کہ ملک کی نازک ترین صورتحال میں ایم کیوایم کے کارکنان کے ماورئے عدالت قتل کے واقعات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے اورارباب اختیار و اقتدار اس ظلم و ستم اور بربریت میں ملوث افراد پر قتل کے مقدمات بنائیں ،ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل کے واقعات کا فی الفور سدباب کرکے بے گناہ کارکنان کے لواحقین کو انصاف فراہم کریں ،لاپتا کئے گئے کارکنان کو بازیب کرائیں، ایم کیوایم کے کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں اور تشدد کا نشانہ بنانے کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے ۔

9/29/2024 2:19:15 AM