Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حراست میں لئے جانے کے بعدماورائے عدالت قتل کیے گئے ایم کیوایم گلشن معمار اسکیم33اورگلشن اقبال سیکٹرزکے کارکنان سلمان ،صمید،فیضان اور علی حیدرکوہزاروں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان مختلف قبرستانوں میں سپردخاک کردیاگیا


حراست میں لئے جانے کے بعدماورائے عدالت قتل کیے گئے ایم کیوایم گلشن معمار اسکیم33اورگلشن اقبال سیکٹرزکے کارکنان سلمان ،صمید،فیضان اور علی حیدرکوہزاروں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان مختلف قبرستانوں میں سپردخاک کردیاگیا
 Posted on: 5/2/2014 1
حراست میں لئے جانے کے بعدماورائے عدالت قتل کیے گئے ایم کیوایم گلشن معمار اسکیم33اورگلشن اقبال سیکٹرزکے کارکنان سلمان ،صمید،فیضان اور علی حیدرکوہزاروں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان مختلف قبرستانوں میں سپردخاک کردیاگیا
سلمان شہیداورمحمدصمیدشہیدکی اجتماعی نمازجنازہ بعدنمازجمعہ ایم اے جناح روڈنزدمزارقائدپراداکی گئی
سلمان مشتاق شہیدکی تدفین جامعہ کراچی قبرستان جبکہ محمدصمیدشہیدکی تدفین شہداء قبرستان یٰسین آبادمیں عمل آئی
جبکہ علی حیدرشہیدکوجمعرات کی شب وادی حسین قبرستان اور فیضان الدین شہیدکوشہداء قبرستان میں گذشتہ رات سپردخاک کردیاگیا
اجتماعی نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزو اراکین رابطہ کمیٹی،حق پرست صوبائی وزراء ، اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،شعبہ جات کے ارکان،کراچی کے مختلف سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان،ہمدردوں اورشہداء کے عزیزواقارب کی شرکت
رقت آمیزمناظر،ہرآنکھ آشکبار،سوگواران کوایم کیوایم کے رہنماؤں کے دلاسہ
کراچی:۔۔۔2، مئی 2014ء
رینجرزاورسادے کپڑوں میں ملبوس ہلکاروں کی جانب سے حراست میں لئے جانے کے بعدبہیمانہ جسمانی تشددکانشانہ بناکرماورائے عدالت قتل کیے گئے ایم کیوایم گلشن معمار اسکیم33اورگلشن اقبال سیکٹرزکے کارکنان22سالہ سلمان مشتاق شہید،24سالہ محمدصمیدشہید،22سالہ فیضان الدین شہیداور24سالہ علی حیدرشہیدکوہزاروں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان کراچی کے مختلف قبرستانوں میں سپردخاک کردیاگیا۔سلمان مشتاق شہیدکی تدفین جامعہ کراچی قبرستان جبکہ محمدصمیدشہیدکی تدفین شہداء قبرستان یٰسین آبادمیں عمل آئی ۔قبل ازیں دونوں شہداء کی اجتماعی نمازجنازہ بعدنمازجمعہ ایم اے جناحؒ روڈنزد مزار قائدپراداکی گئی جس میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرزڈاکٹر خالد مقبول صدیقی،ڈاکٹرنصرت،انجینئرناصرجمال،اراکین رابطہ کمیٹی،حق پرست صوبائی وزراء ، اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،شعبہ جات کے ارکان،کراچی کے مختلف سیکٹرزو یونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان،ہمدردوں اورشہداء کے عزیزواقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شہداء کی نمازجنازہ معروف عالم دین ومذہبی اسکالر مولاناتنویرالحق تھانوی نے اداکرائی اورشہداء کے لئے فاتحہ خوانی اور سلمان مشتاق،محمدصمید،فیضان الدین اورعلی حیدر شہید کی مغفرت ان کے درجات کی بلندی فاتحہ خوانی کی اس موقع پرانہوں نے خشوع وخضوغ کے ساتھ انتہائی رقت آمیزاجتماعی دعاکرائی جس میں تمام حق پرست شہداء کی مغفرت ،ان کے درجات کی بلندی،غمزدہ سوگواران کے صبرجمیل،ایم کیوایم کے کارکنان اورخصوصاًمہاجرقوم پرڈھائے جانے والے چنگیزی مظالم کے خاتمے ، تمام لاپتہ کارکنان کی بحاظت بازیابی، ظالموں کومنطقی انجام تک پہنچانے،نوجوان بچوں بچیوں کی حفاظت،جاری دہشت گردی کے خاتمے اورملک وقوم کی بقاء وسلامتی سمیت قائد تحریک الطاف حسین کی صحت وتندرستی اور درازی عمرکے لئے دعائیں کیں۔اس سے قبل شہداء کے جسدخاکی خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینسوں کے ذریعے نمازجنازہ جنازہ کی ادائیگی کے لئے جسے ہی ایم اے جناح روڈپرلایاگیافضاء کلمہ شہادت سے گونج اٹھی اس موقع پرانتہائی رقت آمیزمناظردیکھنے میںآئے نوجوانوں کی المناک شہادت پرہرآنکھ آشکبارتھی جبکہ شہداء کے والدین ،بھائی اور دیگرعزیزرشتہ دار شدت غم سے نڈھال تھے جنہیں موقع پرموجودایم کیوایم کے رہنماؤں نے دلاسہ دیااورسینے سے لگاکرصبرکی تلقین کی۔اس موقع پرنمازجنازے کے اجتماع میں عوام وکارکنان کا لاکھوں کامجمع ہونے کے باوجودایم کیوایم کا روایتی نظم وضبط نظرآیا۔بعدازاں سلمان مشتاق شہیداورمحمدصمید شہیدکاجسدخاکی ایک بڑے جلوس کی صورت میں ان کی آخری گاہ کی جانب لیجایاگیاجلوس جنازہ میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینسوں اورمیت بسیں سمیت مختلف اقسام کی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں پرمشتمل تھاجس کے بعد شہداء کی تدفین عمل آئی اوران کی مغفرت،درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کیلئے فاتحہ خوانی اوردعائیں کی گئیں۔اسی طرح علی حیدرشہیدکوجمعرات کی شب وادی حسین قبرستان جبکہ اور فیضان الدین شہیدکوشہداء قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا،علی حیدرشہیدکی نمازجنازہ نمازعشاء مسجدخیرالعمل انچولی سوسائٹی کی گئی جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان حیدر عباس رضوی،عادل خان،حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی آصف حسنین،مزمل قریشی،خالدبن ولایت،حاجی انور،عبداللہ ،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان،سیکٹرویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران ،کارکنان ،ہمدردوں اورشہیدکے عزیزواقارب نے شرکت کی جبکہ فیضان الدین شہیدکی نمازجنازہ بعدنمازعشاء مسجدبلال گلشن اقبال میں اداکی گئی جس میں رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرصغیراحمد،احمدسلیم صدیقی،معاون رابطہ کمیٹی وسیم اختر،اراکین اسمبلی شیخ صلاح الدین،ارتضیٰ فاروقی،عدنان ،محمدحسین، اظہارالحسن ، انورعالم،کراچی تنظیمی کمیٹی کے ارکان ،سیکٹرویونٹ کے عہدیداران،کارکنان ہمدردوں اورشہیدکے عزیزواقارب نے شرکت کی ۔

9/29/2024 2:17:48 AM