Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی اپیل پر بھرپوریوم سوگ منانے پر کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام کوالطاف حسین کازبردست خراج تحسین


ایم کیوایم کی اپیل پر بھرپوریوم سوگ منانے پر کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام کوالطاف حسین کازبردست خراج تحسین
 Posted on: 5/2/2014 1
ایم کیوایم کی اپیل پر بھرپوریوم سوگ منانے پر کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام کوالطاف حسین کازبردست خراج تحسین
یوم سوگ کے موقع پر ٹرانسپورٹ اور کاروباری سرگرمیاں بندرکھنے اوربھرپورتعاون کرنے پرکراچی ٹرانسپورٹ اتحاد سمیت تمام ٹرانسپورٹ تنظیموں، چیمبرآف کامرس، تاجرتنظیموں، سائٹ ایسوسی ایشنز،مارکیٹ انجمنوں، پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشنزاورتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی انجمنوں سے اظہارتشکر
سندھ بھرکے تاجروں،دکانداروں، ٹرانسپورٹرز اورتمام شعبہ زندگی کے عوام نے دنیاکو بتادیاہے کہ وہ ماورائے عدالت قتل اورریاستی مظالم کے خلاف سراپااحتجاج اور ایک آوازہیں۔ الطاف حسین 
لندن۔۔۔2 مئی 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے چارکارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے سانحہ پرایم کیوایم کی اپیل پر بھرپوریوم سوگ منانے پر کراچی سمیت سندھ بھر کے عوام کوزبردست خراج تحسین پیش کیاہے۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ سندھ کے تمام شہروں،قصبوں اوردیہی علاقوں کے عوام، تاجروں،دکانداروں، ٹرانسپورٹرز اورتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام نے ایم کیوایم کی اپیل پر بھرپوراندازمیں یوم سوگ مناکرپورے ملک ہی کونہیں بلکہ دنیاکوبھی بتادیاہے کہ وہ ماورائے عدالت قتل اورریاستی مظالم کے خلاف سراپااحتجاج اور ایک آوازہیں۔ جناب الطاف حسین نے یوم سوگ کے موقع پر ایم کیوایم کی اپیل پر ٹرانسپورٹ اور کاروباری سرگرمیاں بندرکھنے اوربھرپورتعاون کرنے پر کراچی سمیت سندھ بھرکے تمام ٹرانسپورٹرز، کراچی ٹرانسپورٹ اتحادسمیت تمام ٹرانسپورٹ تنظیموں، تمام چیمبرآف کامرس، تاجرتنظیموں، سائٹ ایسوسی ایشنز،مارکیٹ انجمنوں، پرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشنزاورتمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی انجمنوں اورعوام سے دلی تشکرکااظہارکیاہے۔

9/29/2024 2:20:06 AM