Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ سوگوار! متحدہ قومی موومنٹ کی اپیل پر سندھ بھر میں یوم سوگ منایا گیا


چار کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیوایم کی اپیل پر کراچی ، اندرون سندھ اور ملک بھر میں یوم سوگ منایا گیا
 Posted on: 5/2/2014 1
چار کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیوایم کی اپیل پر کراچی ، اندرون سندھ اور ملک بھر میں یوم سوگ منایا گیا
کاروبار ، ٹرانسپورٹرز ، تعلیمی ادارے ، سرکاری و نجی دفاتر رضاکارانہ طور پر مکمل بند رہے اور سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا
اندرون سندھ میں کارکنان کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے
ایم کیوایم کی جانب سے یوم سوگ کی اپیل کے بعد کاروباری ، سماجی سیاسی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس کی مکمل حمایت کا اعلان کرکے بھرپور یکجہتی کااظہار کیا
پنجاب ، خیبر پختونخوا ، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے دفاتر پر شہداء کے ایصال ثواب
کیلئے قرآن و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے
مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کے ظلم و جبرکے واقعات کے خلاف ایم کیوایم کا احتجاج جائز ہے ، مختلف شخصیات
کراچی ۔۔۔2، مئی 2014ء
حراست کے دوران ایم کیوایم معمارسیکٹراورگلشن اقبال سیکٹرکے چار کارکنوں محمد صمید، علی حیدر، فیضان اورسلمان قریشی کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی اپیل پر کراچی ، اندرون سندھ اور ملک بھر میں یوم سوگ منایا گیا جبکہ ایم کیوایم کی یوم سوگ کی اپیل پر کاروبار ، ٹرانسپورٹرز ، تعلیمی ادارے ، سرکاری و نجی دفاتر رضاکارانہ طور پرمکمل بند رہے اور سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا ۔ یوم سوگ کے موقع پر سندھ سمیت ملک بھر میں ایم کیوایم کے دفاترپر سیاہ پرچم لہرائے گئے ، بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی گئی اورماورائے عدالت قتل کئے گئے کارکنان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیاجبکہ صوبہ پنجاب ، خیبرپختونخواہ ، بلوچستان ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ماورئے عدالت قتل کئے گئے کارکنان کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے ۔یوم سوگ کے سلسلے میں اندرون سندھ میں ایم کیوایم کے چار کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف پرامن مظاہرے کئے گئے اور احتجاج ریکارڈ کرایاگیا ۔ احتجاجی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ماورائے عدالت قتل میں ملوث عناصر کے خلاف قتل کے مقدمات کے اندراج ، کارکنان کے ماورائے آئین و قانون قتل کی مذمت اورظلم وبربریت کو ختم کرانے کیلئے ارباب اختیار و اقتدار سے کئے گئے مطالبات درج تھے ۔چار کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے یوم سوگ کے اعلان بعد کاروباری ، سماجی ، سیاسی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور ایم کیوایم سے بھر پور یکجہتی کااظہار کیا ۔ اس موقع پر ان شخصیات کا کہنا تھا کہ کراچی میں آئین و قانون کی حکمرانی کو ماورائے آئین و قانون طریقوں سے ہرگز قائم نہیں کیاجاسکتا ، ایم کیوایم کے کارکنان کی گرفتاریوں، انہیں لاپتہ کرنے، تشدد کرنے، بھاری رقوم کے عیوض رہائی اور مسخ شدہ لاشیں پھینکنے کے ظلم و جبر کے واقعات کے خلاف ایم کیوایم کا احتجاج جائز ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جب قانون کی حکمرانی قائم کرنے والے خود ہی انصاف کے تقاضوں کو پامال کریں گے اور یکطرفہ کارروائیاں کرکے سیاسی مقاصد کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے تو اس صورتحال میں امن و امان کا قیام خواب ہی بن کر رہ جائیگا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر حکومت ، قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی آپریشن میں مخلص ہیں تو انہیں کراچی کا سب سے بڑا مینڈیٹ رکھنے والی جماعت ایم کیوایم کے تحفظات اور خدشات کو سنجیدگی سے لینا ہوگا اور جمہوری و سیاسی قوت کو ریاستی طاقت کے بل بوتے پر دبانے اور دیوار سے لگانے کا عمل ترک کرنا ہوگا ۔

9/29/2024 2:20:29 AM