Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے کارکن شاہ رخ کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے کارکن شاہ رخ کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 4/30/2014
ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے کارکن شاہ رخ کے بہیمانہ قتل میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
شاہ رخ شہید کو پاپوش نگر کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ، رابطہ کمیٹی ، کراچی تنظیمی کمیٹی ، ذمہ داران و کارکنان کی شرکت 
کراچی ۔۔۔30، اپریل 2014ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ 183کے کارکن شاہ رخ کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور قتل کی اس واردات کو شہر کا امن تباہ کرنے کی سازش کا حصہ قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں ایم کیوایم کے کارکنان کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر تسلسل کے ساتھ بیدردی سے قتل کیاجارہا ہے لیکن قاتل پھر بھی قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے شاہ رخ شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیرد اخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم ناظم آبادگلبہار سیکٹر کے کارکن شاہ رخ کے بہیمانہ قتل میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتارکیاجائے اور انہیں کیفر کردار تک پہچایا جائے ۔ دریں اثناء شاہ رخ شہید کو آہوں اور سسکیوں کے درمیان پاپوش نگر کے قبرستان میں سپرد خا ک کردیا گیا ۔ شہید کی نماز جنازہ جامع مسجد گول مارکیٹ میں ادا کی گئی ۔ نما زجنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کیف الوریٰ ، کراچی تنظیمی کمیٹی ، ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر کمیٹی کے ارکان ، یونٹوں کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور شہید کے عزیز واقارب نے شرکت کی ۔

9/29/2024 2:18:37 AM