ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے کارکن شاہ رخ کی شہادت پر الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔30،اپریل 2014ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر یونٹ 183کے کارکن شاہ رخ کی شہادت پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے ۔ (آمین